تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 947 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 947

۹۴۷ تبلیغی مساعی کو بڑھانے اور داعی الی اللہ بننے کی تلقین فرمائی۔دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوا۔اس اجتماع میں خدا تعالیٰ کے فضل سے پچھلے اجتماع کی نسبت بہت زیادہ تعداد میں احباب نے شرکت کی جس کی وجہ سے بیت الفضل نا کافی ثابت ہورہی تھی۔(1) آٹھواں سالانہ اجتماع آٹھواں سالانہ اجتماع ۲۰ ۲۱ مئی ۱۹۸۹ء بروز ہفتہ اتوار ولنگ بورو این جے میں منعقد ہوا۔نیوجرسی ، ولنگ بورو، نیو یارک، بوسٹن، بالٹی مور، واشنگٹن ، فلاڈلفیا، شکاگو اور ڈیٹن سے انچاس انصار نے شرکت فرمائی۔ورزشی ، معلوماتی اور دینی مقابلہ جات کے علاوہ مکرم موسی تاؤ جو صاحب سابق امیر ماریشس کا خطاب خصوصی اہمیت کا حامل تھا۔جس میں انہوں نے دنیا کے دوسرے کنارے پر ہونے والے فضلوں کا ذکر کرتے ہوئے انصار کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔خصوصاً نئی نسل کی تربیت اور نماز با جماعت کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی۔آخر پر دُعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔) انگلستان ۱۹۸۲ء میں مجلس انگلستان کے نائب صدر امام مسجد فضل مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب تھے جن کے بعد نومبر ۱۹۸۳ء سے مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل نے یہ فرائض انجام دیئے۔جون ۱۹۸۱ء میں مکرم چوہدری ہدایت اللہ بنگوی صاحب کی رخصت پر جانے کے بعد مکرم چوہدری انور احمد صاحب کاہلوں نے نظامت اعلیٰ کے فرائض سرانجام دیئے۔۱۹۸۳ء سے ۱۹۸۵ ء تک دوبارہ مکرم چوہدری ہدایت اللہ بنگوی صاحب ناظم اعلیٰ رہے۔مئی ۱۹۸۵ء سے مکرم خواجہ رشید الدین قمر صاحب اور اگست ۱۹۸۶ء سے نومبر ۱۹۸۹ ء تک مکرم محمد اسلم جاوید صاحب ناظم اعلیٰ رہے۔مجالس عامله ۱۹۸۱ء میں مقرر کردہ زعماء کی ایک فہرست تاریخ انصار اللہ جلد دوم صفحہ ۴۱۴ پر شائع ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں لندن میں مندرجہ ذیل حلقے قائم کر کے وہاں زعماء مقرر کئے گئے۔حلقہ زعیم مکرم صوفی غلام محمد صاحب ساؤتھ فیلڈز مکرم نذیر احمد ڈار صاحب سینٹ ہلز مکرم مولوی عبد الکریم صاحب مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب هیم