تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 938 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 938

۹۳۸ پہلے سیر کا پروگرام ہوا۔پھر مختلف مقابلے کروائے گئے۔(۱) اندھی دوڑ (۲) الٹی دور (۳) سیدھی دور (۴) عام دوڑ۔ان مقابلوں میں انصار اور اطفال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مقابلوں کے بعد ناشتہ کا وقفہ دیا گیا جس کا اہتمام مجلس کی طرف سے کیا گیا تھا اس کے بعد علمی وادبی پروگرام ہوئے جن میں آزاد بیت بازی ، معلومات عامہ، لطائف اور مزاحیہ مشاعرہ شامل تھے۔ساری محفل محظوظ ہوتی رہی۔صدارت مکرم محمود احمد قریشی صاحب ناظم ضلع کراچی نے کی۔بعد ازاں مزاحیہ مشاعرہ میں انصار شعراء نے بھر پور حصہ لیا۔مشاعرہ کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے انعامات تقسیم کئے۔حلقہ دستگیر سوسائٹی نے اچھی حاضری کا انعام حاصل کیا۔تقسیم انعامات کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے تلقین عمل کے طور پر نصائح فرمائیں۔مکرم سلیم شاہ جہان پوری صاحب نے دعا کروائی۔نصف یوم کی اس تفریح کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔سالانہ اجتماع ضلع جہلم ۱۶، ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۹ء بروز ہفتہ واتوار مجالس انصار اللہ ضلع جہلم کا سالانہ اجتماع بیت الحمد جہلم شہر میں منعقد ہوا۔اجتماع پر مہمان خصوصی مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں تھے۔پہلا اجلاس مکرم محمد انور گوگا صاحب ناظم ضلع کی صدارت میں ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد مکرم حمید اللہ خالد صاحب مربی سلسلہ، ناظم صاحب ضلع اور مکرم انس احمد صاحب مبشر نے تقاریر کیں۔دوسرا اجلاس امیر مقامی مکرم ڈاکٹر الطاف الرحمن صاحب عمر کی صدارت میں ہوا۔اس اجلاس میں تلاوت نظم اور تقریر کے مقابلے ہوئے۔اجتماع میں ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ، میز یکل چیئر اور کلائی پکڑنا کے مقابلے بھی کروائے گئے۔مکرم حمید اللہ خالد صاحب مربی سلسلہ نے محفل سوال و جواب میں جوابات دیئے۔اجتماع میں ضلع کی تیرہ مجالس میں سے بارہ کے چھیاسی انصار نے شرکت کی جبکہ کل حاضری ایک سو تمہیں رہی۔اجتماع میں مکرم ناظم صاحب ضلع نے مساعی کی سالانہ رپورٹ بھی پڑھ کر سنائی جس کے مطابق اُنہوں نے اور اُن کی عاملہ نے مجالس کے ایک سو پینتالیس دورے کئے۔علاوہ ازیں بارہ یوم دعوت الی اللہ منائے گئے۔سولہ پھل حاصل ہوئے۔ایک ناصر جس کی عمر اکیاون سال تھی قرآن کریم ناظرہ پڑھا، ماہنامہ انصار اللہ کی خریداری بڑھائی گئی۔۲۷ جون ، ۱۸ جولائی اور ۳۱ اکتوبر کو میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔جن میں آٹھ سوتر پن مریضوں کو دیکھا گیا۔تمام مجالس نے اپنے بجٹ کی سو فیصد وصولی کر لی اور تعمیر گیسٹ ہاؤس کے لئے اسی فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا۔