تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 937
۹۳۷ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ہے۔گھر کی سطح پر بھی اور مجلس کی سطح پر بھی دینی واقفیت کے لئے کوشش کرتے رہنا انصار اللہ کے مقاصد میں شامل ہے۔صحت جسمانی کے حوالہ سے صدر محترم نے فرمایا کہ سارے سال پر حاوی ایسے پروگرام بنانے کی ضرورت ہے۔ورزش پر توجہ دیں۔سیر کو لازم پکڑیں اور سائیکل چلانے پر خاص توجہ دیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی تحریک سائیکل سفر پر توجہ کی ضرورت ہے آخر میں صدر محترم نے دعا کروائی جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں چائے پیش کی گئی۔۴۵ پر سالانہ تربیتی پروگرام مجلس کریم نگر فیصل آباد مورخه ۱۴ اگست ۱۹۹۹ء بروز ہفتہ مجلس کریم نگر فیصل آباد کا سالانہ تربیتی اجتماع بمقام گٹ والا پارک منعقد ہوا۔۱۴ اگست بروز ہفتہ انصار ساڑھے آٹھ بجے صبح بیت الحمد میں پہنچنا شروع ہو گئے۔قریباً سوا نو بجے تلاوت کے بعد حافظ محمد اکرم صاحب زعیم اعلیٰ نے اراکین کو سالانہ اجتماع و پکنک کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے تلقین کی کہ نظم وضبط کے ساتھ ہر دو پروگراموں کو کامیاب بنا ئیں۔انصار چار کاروں اور چار دیکنوں پر گٹ والا پارک کی طرف روانہ ہوئے۔مکرم ناظم صاحب ضلع اور مکرم امیر صاحب ضلع فیصل آباد بھی مدعو کئے گئے۔کلائی پکڑنے کے مقابلے میں دس انصار نے حصہ لیا ان میں دو بزرگ انصار کی عمریں پچانوے سال اور اسی سال کی تھیں۔علاوہ ازیں گولہ پھینکنے ، لانگ جمپ اور ڈبل جمپ کا مقابلہ ہوا جس میں بارہ انصار نے حصہ لیا۔آخر میں سو میٹر کی دوڑ کا مقابلہ ہوا جس میں صف اول و دوم کے چوہیں انصار نے حصہ لیا۔ورزشی مقابلوں کا یہ پروگرام صبح سوا دس بجے سے دوپہر سوا بارہ بجے تک جاری رہا۔مکرم ناظم صاحب ضلع کی زیر صدارت ساڑھے بارہ بجے باقاعدہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔نظم کے بعد مکرم چوہدری احمد الدین صاحب سابق ناظم ضلع فیصل آباد نے قیام پاکستان اور جماعت احمدیہ کی قربانیاں“ کے موضوع پر تقریر کی اس کے بعد مکرم ڈاکٹر ولی محمد صاحب ساغر نے حفظان صحت کے موضوع پر نہایت عمدہ لیکچر دیا۔پینتیس غیر از جماعت نوجوانوں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔مرزا محمد یعقوب صاحب نے خوش الحانی سے نظم سنائی۔یہ اجلاس ڈیڑھ بجے اختتام پذیر ہوا۔نماز ظہر وعصر کے بعد سوا دو بجے سب حاضرین کو کھانا پیش کیا گیا اور دعا کے بعد احباب واپس روانہ ہوئے۔﴿۳۲ ) پکنک مجلس عزیز آباد کراچی ۲۲ اگست ۱۹۹۹ ء سفاری پارک گلستان جو ہر کراچی میں مجلس عزیز آباد نے پکنک کا اہتمام کیا جس میں پینتالیس انصار کے علاوہ ۴ خدام اور ۱۴ اطفال نے بھی شرکت کی۔نو انصار اور چا راطفال پکنک کے مقام تک سائیکلوں پر پہنچے جبکہ باقی انصار واحباب گاڑیوں کے ذریعہ پہنچے۔