تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 933
۹۳۳ آپ نے فرمایا کہ جو وقت گزر گیا ہے اور جو کوتاہیاں ہو چکی ہیں ، ان کی تلافی کرنی ہوگی اور آئندہ نسلوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئیے۔اس ضمن میں سب سے پہلے قرآن کریم کے ساتھ اپنے تعلق کو بڑھا ئیں۔ناظرہ نہیں آتا تو ناظرہ پڑھیں۔ترجمہ نہیں آتا تو ترجمہ پڑھیں۔قرآن کریم پڑھتے ہوئے ترجمہ ساتھ ضرور پڑھیں۔قرآن کریم سے صحیح رنگ میں استفادہ کرنے کے لئے عربی زبان سیکھیں۔پھر تفاسیر موجود ہیں ، انہیں پڑھیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق آپ میں سے ہر ایک اپنے گھر کا نگران ہے اور آپ سے اس نگرانی کے متعلق پوچھا جائے گا۔انہی نسلوں نے آگے چل کر جماعت کی ذمہ داریوں کو اٹھانا ہے اگر آپ نے ان کو قرآن کریم نہ پڑھایا تو وہ کچھ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔آپ نے قرآن کریم کا علم حاصل کرنے کے سلسلہ میں متعدد احادیث سے تعلیم القرآن کی طرف توجہ دلائی۔صدر محترم نے قیام نماز کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ اس سلسلہ میں انصار اللہ کو اپنا کردارادا کرنا چاہیئے۔متعد د مثالیں دے کر آپ نے نماز با جماعت کی اہمیت کو واضح کیا۔نیز مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود کی بھی تلقین کی۔انصار اللہ خود بھی کتب خرید کر پڑھیں نیز مجلس کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات میں با قاعدگی کے ساتھ شرکت کریں۔آپ نے صحبت صادقین کے لئے حضرت خلیفۃ اصیح الرابع کے خطبات جمعہ اور ترجمۃ القرآن کلاس بذریعہ ایم۔ٹی۔اے سے استفادہ کرنے کی تلقین کی اور فرمایا حضور اب تو ہم سے صرف ٹی وی کا بٹن آن کرنے کے فاصلہ پر ہیں۔اگر یہ بٹن آن نہ کریں تو سارے گھر کو نقصان ہوتا ہے۔آخر میں آپ نے دعوت الی اللہ کو منظم رنگ میں آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی اور وعدہ جات تحریک جدید کو گذشتہ سال سے بڑھانے کی تلقین کی۔عہد و دعا سے یہ اجلاس ختم ہوا۔نماز ظہر و عصر کے بعد احاطہ بیت الناصر ہی میں مجلس مقامی کی طرف سے دو پہر کا کھانا پیش کیا گیا۔اس طرح یہ پروگرام نہایت خیر و خوبی سے انجام پایا۔١٩٩٩ء مجلس مقامی ربوہ کی سالانہ کھیلیں مجلس مقامی ربوہ کے زیر اہتمام ۲۳ مارچ ۱۹۹۹ء کو یوم حضرت مسیح موعود اور یوم پاکستان کے حوالے سے سالانہ کھیلیں منعقد ہوئیں۔ان کھیلوں کے لئے ربوہ کو آٹھ بلاکس میں تقسیم کیا گیا تھا۔مقابلوں میں انفرادی اور اجتماعی مقابلہ جات شامل تھے۔پہلے حلقہ کی سطح پر انفرادی مقابلے کروائے گئے اور ان میں اول آنے والے انصار کو ۲۳ مارچ کے مقابلوں میں شامل کیا گیا۔انفرادی مقابلوں میں سائیکل ریس سلو و تیز ، کلائی پکڑنا ، مشاہدہ و معائنہ کو شامل کیا گیا۔جبکہ اجتماعی مقابلوں میں رسہ کشی، والی بال اور پیغام رسانی کے مقابلے شامل تھے۔اجتماعی کھیلوں کے ابتدائی مقابلے بلا کس کی سطح پر منعقد کروائے گئے۔رسہ کشی کے مقابلے ۱۵ مارچ