تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 929 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 929

۹۲۹ طعام اور نماز جمعہ وعصر کے بعد تربیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں حفظان صحت پر مکرم ڈاکٹر ولی محمد ساغر صاحب نے تقریر کی اور مکرم شیخ رفیق احمد صاحب طاہر ناظم علاقہ نے مجلس کی رپورٹ پیش کی۔صدر محترم نے اختتامی خطاب فرمایا اور بعض تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں خصوصی توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔مجلس کریم نگر کے ستر انصار میں سے اکسٹھ حاضر تھے۔اس میں تین نو مبائعین بھی شامل تھے۔(۳۸) سالانہ اجتماع ضلع لاہور مجالس انصار اللہ ضلع لاہور کا سالانہ اجتماع ۵ ۶ ستمبر ۱۹۹۸ء دارالذکر لاہور میں منعقد ہوا۔اس کا پہلا حصہ ۱۲ اپریل ۱۹۹۸ء کو پکنک کی صورت میں جلو پارک لاہور میں رکھا گیا جس میں ورزشی مقابلہ جات رسہ کشی ، فٹ بال ، گولہ پھینکنا ، دوڑ ، کلائی پکڑنا ، جو گنگ، کراس کنٹری ریس، اور بیت بازی شامل تھے۔صبح نو بجے سے تین بجے تک پروگرام جاری رہا۔نماز ظہر وعصر اور کھانے کے بعد دعا کے ساتھ پکنک کا اختتام ہوا۔۵ و ۶ ستمبر ۱۹۹۸ء کو اجتماع کا دوسرا حصہ تھا۔۵ ستمبر کو مقابلہ جات شام ساڑھے سات بجے شروع ہوئے۔افتتاح مکرم عبدالحلیم طیب صاحب ناظم علاقہ نے کیا۔یہ مقابلے رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہے۔اگلے دن صبح نماز تہجد سے پروگرام کا آغاز ہوا۔نماز فجر کے بعد سیر اور کھانے کا وقفہ تھا۔اجلاس اوّل ، ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا جس کی صدارت محترم چوہدری اعجاز نصر اللہ خاں صاحب نائب امیر ضلع لاہور نے کی۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد پرچہ ذہانت لیا گیا۔پانچ سو انصار نے حل شدہ پرچے واپس کئے۔اس کے فورا بعد سوال و جواب کا دلچسپ پروگرام تھا۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد اور مکرم مولوی محمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح وارشاد نے سوالوں کے جواب دیئے۔اجلاس دوم زیر صدارت مکرم میجر عبداللطیف صاحب قائمقام امیر ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم مولوی محمد اعظم اکسیر صاحب نے دعوت الی اللہ کے بارہ میں بعض ایمان افروز اور دلچسپ واقعات بیان کئے۔بعد ازاں مکرم ثاقب زیر وی صاحب نے اپنے حالات زندگی سنائے اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی شفقتوں کا ذکر کیا۔مکرم قائمقام امیر صاحب نے دعوت الی اللہ کے میدان میں مزید محنت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اختتامی اجلاس کی کارروائی مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر قائد اصلاح وارشاد کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے اپنی تقریر میں احباب کو دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں توجہ دلائی اور آنحضور اور آپ کے صحابہ کرام کی اس سلسلہ میں مثالیں دیں۔اس کے بعد تقسیم انعامات کا پروگرام تھا۔علمی مقابلہ جات میں تلاوت، نظم، تقریر، مضمون نویسی اور بیت بازی کے علاوہ حسن کارکردگی زعامت علیا، حاضری اجلاس اور حسن کارکردگی نائب ناظمین ضلع بھی شامل تھے۔چھ نائب ناظمین کو جن میں مکرم شیخ ریاض محمود صاحب ( منتظم اعلیٰ اجتماع) مکرم محمد رشید احمد صاحب ( بہترین داعی الی اللہ ) مکرم محمد سلیم صدیقی