تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 923
۹۲۳ طرف توجہ دلائی۔نماز جمعہ کے بعد تقسیم انعامات ہوئی۔دعا کے ساتھ اجتماع بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔کل حاضری بانوے تھی۔سالانہ اجتماع ساہیوال شہر یکم نومبر ۱۹۹۶ء کو صبح دس بجے تلاوت ، عہد اور نظم کے ساتھ اجلاس شروع ہوا۔قرآن مجید، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں نے سیرت النبی" بحوالہ دعوت الی اللہ اور مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر فرمائی۔آخر میں مکرم امیر صاحب ضلع نے مختصر طور پر تذ بر قرآن کی طرف توجہ دلائی اور اجلاس دعا کے ساتھ ختم ہوا۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں نے خطبہ جمعہ میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری دوست تھی۔نمائندگی مجالس۔حاضری ۱۷ انصار ایک سو پانچ ، نومبائعین سات۔سالانہ اجتماع ضلع جہلم ضلع جہلم کا سالانہ اجتماع ۷، ۸ نومبر ۱۹۹۶ء کو منعقد ہوا۔۸ نومبر کو مرکزی وفد اختتامی اجلاس میں شامل ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے قیام نماز اور تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی تقسیم انعامات کے بعد مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ اور تربیتی امور نیز نو مبائعین کو ساتھ لے کر چلنے کی طرف توجہ دلائی۔ازاں بعد عہدیداران کا اجلاس ہوا۔مرکزی گوشوارہ کے مطابق جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں۔مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے اسلامی اصول کی فلاسفی“ کے تیسرے سوال کے جواب کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی نیز یہ کتاب تعلیم یافته زیر دعوت دوستوں کو پہنچانے کی تلقین کی۔کل حاضری سو رہی۔سالانہ اجتماع ضلع وہاڑی ضلع وہاڑی کا سالانہ اجتماع ۷، ۸ نومبر ۱۹۹۶ء کو بوریوالہ میں منعقد ہوا۔ے نومبر کو بعد نماز عشاء تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا۔جماعت کے تعارف کے بعد مولوی سمیع اللہ صاحب زاہد اور مکرم مبشر احمد صاحب طارق نے مجلس مذاکرہ میں سوالات کے جواب دیئے۔حاضری احباب اُنہتر۔مہمان ا کیا ون۔کل ایک سو ہیں۔نومبر کو ساڑھے بارہ بجے دوپہر اختتامی اجلاس مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم مبشر احمد صاحب طارق نے دعوت الی اللہ پر اور مکرم سمیع اللہ صاحب زاہد نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں پر تقریر کی۔محترم امیر صاحب نے مختصر خطاب کیا۔دعا کے ساتھ اجتماع اختتام کو پہنچا۔کل حاضری نوے تھی۔