تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 921 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 921

۹۲۱ نے تحریک جدید کے موضوع پر خطبہ دیا۔کل حاضری ایک سو پچھیں تھی۔سالانہ اجتماع سیالکوٹ شہر ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۶ء کو بعد نماز مغرب و عشاء تلاوت و نظم کے بعد مکرم امیر صاحب ضلع نے افتتاحی خطاب کیا۔بعد میں مکرم راجہ نصیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔بعد نماز مغرب وعشاء علمی مقابلہ جات ہوئے۔۱۸ اکتوبر کو نماز تہجد و فجر با جماعت کے بعد قرآن مجید ، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔گیارہ بجے قبل دو پہر مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں اختتامی اجلاس شروع ہوا۔تقسیم انعامات کے بعد صدر محترم نے دو اہم امور کی طرف توجہ دلائی۔اندرون جماعت تعلیم و تربیت اور بیرون جماعت ” دعوت الی اللہ۔تربیت کے سلسلہ میں قیام نماز اور صحبت صالحین بذریعہ ایم ٹی اے ،حضورانور کے پروگراموں سے استفادہ اور میڈیکل کیمپس کے انعقاد کی بھی تلقین کی۔خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تحریک جدید کو موضوع خاص بنایا۔نماز جمعہ کے بعد عہد یداران کا اجلاس ہوا۔جس میں صدر محترم نے تفصیلی ہدایات دیں۔سالانہ اجتماع رحیم یارخان ۱۷ اکتو بر ۱۹۹۶ء کو بعد نماز مغرب و عشاء افتتاحی اجلاس میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد تلاوت قرآن کریم کا مقابلہ ہوا۔اختتامی اجلاس میں تقسیم انعامات کی کارروائی کے بعد مکرم اکسیر صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔حاضری دوست تھی۔دعوت الی اللہ کے لئے اشاعت کتب اور مطالعہ کتب کی اہمیت کے موضوع پر خطبہ جمعہ مکرم اکسیر صاحب نے دیا اور بعد میں اجلاس عہد یداران میں شعبہ جات کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔سالانہ اجتماع بھکر ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۶ء کونماز تہجد اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مکرم ظفر اللہ طاہر صاحب نے قرآن کریم کا درس دیا۔حاضری بائیس تھی۔صبح نو بجے کے اجلاس میں تلاوت و عہد کے بعد خدام الاحمدیہ کے نمائندہ نے تقریر کی اس کے بعد مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری: انصار ستره ، خدام بائیس، اطفال نو۔کل : اڑتالیس۔سالانہ اجتماع کریم نگر فیصل آباد ۱۲۵ اکتوبر ۱۹۹۶ء کو گیارہ بجے قبل دو پہر تلاوت و نظم کے بعد مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے