تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 905
۹۰۵ ١٩٩٦ء ورزشی مقابلہ جات مجلس مقامی ربوہ مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کے ورزشی مقابلہ جات ماہِ مارچ ۱۹۹۶ء میں منعقد کئے گئے۔پہلے مرحلے میں مورخہ ۱۵ مارچ ۱۹۹۶ء کو مجلس کے ۴۳ حلقہ جات کے بلاک وائز ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔جن میں سو میٹر دوڑ ، سائیکل ریس تیز اور SLOW کے مقابلے ہوئے۔فائنل مقابلہ جات ۲۳ مارچ ۱۹۹۶ء کو صبح آٹھ بجے تا ساڑھے گیارہ بجے دار الرحمت شرقی کی گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔بلا کس سے اول، دوم، سوم آنے والوں کے مابین فائنل مقابلہ جات ہوئے۔مقابلہ جات کے نتائج مندرجہ ذیل رہے۔سائیکل ریس : اول مکرم محمد رفیق صاحب، دار الفضل غربی ، دوم : مکرم چوہدری محمد مختار احمد صاحب، سوم : مکرم ماسٹر محمد عمر حیات صاحب سلوسائیکل : اول: مکرم مرزا حفیظ احمد صاحب، دوم: مکرم انوار الحق صاحب ، سوم : مکرم مبارک احمد طاہر صاحب دوڑ ۱۰۰ میٹر : اول: مکرم ظفر احمد صاحب، دوم مکرم بشیر احمد صاحب، لنگاہ ، سوم : مکرم ریاض احمد صاحب کلائی پکڑنا : اول : مکرم مبارک احمد صاحب علوی ، دوم : مکرم اقبال احمد صاحب والی بال : حلقوں کو تقسیم کر کے چار ٹیمیں بنائی گئی۔اول : رحمت بلاک۔دوم : صدر بلاک رسہ کشی : یہ مقابلے بڑے دلچسپ ہوئے۔سخت مقابلے کے بعد صدر بلاک اؤل اور رحمت بلاک دوم رہا۔تقسیم انعامات وخطاب صدر مجلس تقریب تقسیم انعامات کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس کے بعد مکرم مولانامحمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ ربوہ نے رپورٹ پیش کی۔محترم چوہدری حمید اللہ صدر مجلس نے انعامات تقسیم کے بعد اختتامی خطاب فرمایا۔آپ نے اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ یوم مسیح موعود کے ناطہ سے ہم سب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر عمل کرنا چاہیے اور یوم پاکستان کے ناطہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد مد نظر رہنا چاہئیے کہ وطن کی محبت ایمان کا جزو ہے اس لئے وطن کے استحکام کے لئے دعا اور جد و جہد کرنی چاہئے۔کوشش کریں کم زیادہ سے زیادہ تعداد میں انصار کھیلوں میں حصہ لیں۔خواہ روزانہ سیر کی شکل ہی ہو۔۱۹۸۳ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے دورہ مشرق بعید میں مجھے بھی حضور کے ساتھ جانے کا موقع ملا۔حضور خود بھی باقاعدگی سے سیر فرماتے ہیں۔سنگا پور میں اتنی کثرت سے لوگ سیر کے لئے آتے ہیں کہ پارک بھر جاتے ہیں۔انصار اللہ کو بھی با قاعدہ سیر کرنی چاہئیے۔آخر میں صدر محترم نے عہد دہر وایا اور دعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔﴿۲۳﴾