تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 888
۸۸۸ سمیت کل حاضری دوسو پندرہ تھی۔سالانہ اجتماع صوبہ سرحد ۷ ستمبر ۱۹۹۳ء کو صوبہ سرحد کا سالانہ اجتماع پشاور میں منعقد ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد صدر محترم نے اپنے افتتاحی خطاب میں مطالعہ کتب کی طرف توجہ دلائی۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے رحمتہ اللعالمین اور مکرم مرز انصیر احمد صاحب نے احمدیت“ کے موضوع پر تقریر کی۔قبل از نماز جمعه اجلاس عہدیداران میں صدر محترم نے انفرادی تعارف کے علاوہ شعبہ وار کام کا جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کے کام کو آگے بڑھانے کے طریق بتائے۔خطبہ جمعہ صدر محترم نے تحریک جدید کے مقاصد اور مالی قربانیوں کے نتیجہ میں اسلام اور احمدیت کی ترقیات کو بیان کیا۔صدر محترم کی صدارت میں اختتامی اجلاس شروع ہوا۔مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ اور اس کے ثمرات پر رپورٹ سنائی۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے تحریک جدید ایک الہامی انعام کے موضوع پر تقریر کی۔صدر محترم نے تیسری شرط بیعت کی روشنی میں پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری تین سو چوراسی تھی۔سالانہ اجتماع ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ یہ اجتماع گوجرہ میں منعقد ہوا۔۱۷ ستمبر ۱۹۹۳ء کو صبح ساڑھے نو بجے تلاوت اور نظم کے ساتھ افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔مکرم چوہدری عبد القادر صاحب امیر ضلع نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی اور دعا کروائی۔اس کے بعد علمی اور ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔اسی دوران ضلعی عاملہ کے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔جلاس میں دس مجالس کے زعماء اور دو مجالس کے نمائندگان نے شرکت کی۔مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔تلاوت نظم اور تقسیم انعامات کے بعد مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔مرکزی امتحانات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ان میں شرکت کی طرف توجہ دلائی۔حاضری : انصار اکیاسی ، خدام واطفال اکتیس لجنات و ناصرات اٹھا ئیں کل ایک سو چالیس تھی۔سالانہ اجتماع مظفر آباد آزاد کشمیر ۱۷ستمبر ۱۹۹۳ء کو اجتماع منعقد ہوا۔مرکزی نمائندہ مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر تھے۔اجتماع میں تربیتی امور، اخلاقی مسائل ، ایمان فروز واقعات اور تائیدات الہیہ کو مختلف مقررین نے بیان کیا۔خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ اور یتامیٰ کی خبر گیری کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے مجلس سوال