تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 65 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 65

اس خط پر سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے اپنی قلم مبارک سے۲۱ فروری ۱۸۹۳ کوتحریر فرمایا: ٹھیک ہے۔اللہ تعالیٰ مدد فرمائے اور سب روکیں دور کرے۔ہر کوشش کو مثمر ثمرات حسنہ بنا دے۔“ ضلع ہزارہ میں تربیت کی خصوصی مساعی فروری ۱۹۸۳ء میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے تبلیغی منصوبہ بندی کمیٹی مقرر فرمائی جس کے صدر مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد اور سیکرٹری ناظر صاحب اصلاح و ارشاد مقامی مقرر ہوئے تھے۔محترم صدر صاحب مجلس انصاراللہ بھی اس کے رکن تھے۔کمیٹی کے لئے حضور انور نے کام کا ایک ٹارگٹ مقرر فرما دیا تھا اور بالخصوص کیسٹ پروگرام سے استفادہ کرنے کی ہدایت فرمائی تھی۔اس منصوبہ کے تحت مجلس انصار اللہ کے سپرد چھ اضلاع کئے گئے تھے۔(۱) شیخو پوره (۲) گوجرانوالہ (۳) گجرات (۴) حیدر آباد (۵) سکھر (۶) ہزارہ (اس کو بیدار کرنے کے لئے خصوصی توجہ بھی دلائی تھی )۔ان چھ اضلاع کے نمائندگان کے اجلاس مرکز میں بھی ابتداء پندرہ روزہ پھر ماہانہ ہوتے رہے۔ضلعی کمیٹیوں کے صدرا میر ضلع اور سیکرٹری ناظم ضلع اور ممبران قائد ضلع، مربی ضلع ، نمائندہ لجنہ کے علاوہ دیگر احباب بھی مقرر ہوتے رہے۔ضلع ہزارہ کا پہلا دورہ مئی سے ۱۴ مئی ۱۹۸۳ء کو مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد ( مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر ) اور مکرم قائد صاحب تجنید ( مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب) نے کیا اور مختلف مقامات پر پھر کر احباب جماعت سے ذاتی رابطہ قائم کیا۔مکرم سید محمد بشیر شاہ صاحب آف پھگلہ نے اس سفر میں خصوصی تعاون فرمایا۔کیسٹ تقسیم کئے گئے۔کمیٹیاں ترتیب دی گئیں اور وہاں کے لئے مرکزی مربی اور مشن ہاؤس کے قیام کی سفارش کی گئی۔نیز واقفین عارضی کے وفود بھجوانے کی بھی درخواست کی گئی۔ضلع ہزارہ کا دوسرا دوره ۱۴ سے ۱۸ اگست ۱۹۸۳ ء تک قائد اصلاح وارشاد ( مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب)، قائد تجنید ( مکرم محمد اسلم صابر صاحب) ، اور مدیر ماہنامہ انصار الله ( مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف) نے فرمایا۔ایبٹ آباد میں اجتماع کی منظوری کے بعد انتظامات بھی ہو چکے تھے کہ بوجوہ اسے ملتوی کر دیا گیا۔تا ہم وفد نے احمدیوں سے انفرادی رابطہ کے علاوہ تربیتی اجلاس بھی چھوٹے چھوٹے ہر جگہ منعقد کئے۔گویا نماز با جماعت کے مراکز زندہ ہو گئے۔مرکزی مبلغ اور ایبٹ آباد کے علاوہ مانسہرہ میں بھی مشن ہاؤس کے قیام کی پرز در سفارش کی گئی۔مزید نئے کیسٹ تقسیم کئے گئے۔مکرم ڈاکٹر سید ضیاءالحسن صاحب نائب ناظم ضلع راولپنڈی بھی ان سفروں میں تعاون فرماتے رہے۔مرکزی وفد کا تیسرا دوره ۲۰ سے ۲۷ نومبر ۱۹۸۳ء تک ہوا جس میں قائد صاحب اصلاح وارشاد کے علاوہ