تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 882
۸۸۲ اس کے بعد حضور کی ویڈیو کیسٹ رات بارہ بجے تک دکھائی گئی۔چار بجے صبح نماز تہجد باجماعت ادا کی گئی۔حاضری تمہیں تھی۔بعد نماز فجر درس قرآن تعلق باللہ پر دیا گیا۔اسکے بعد مکرم عبد الرشید صاحب تبسم نے درس دیا۔بعد ۂ اجتماعی سیر کا پروگرام ہوا۔دوسرا اجلاس نو بجے صبح زیر صدارت مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان ہوا جس میں مکرم مرزا ارشد بیگ صاحب، مکرم میر عبدالرشید صاحب تبسم اور مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان نے تقاریر کیں۔آخر میں مکرم ناظم صاحب ضلع نے بھی خطاب کیا۔مکرم حکیم نذیر احمد صاحب نے خطبہ جمعہ میں اطاعت امام اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو چالیس تھی۔سالانہ اجتماع جھنگ ۲۲ اکتو بر ۱۹۹۲ء کو بعد نماز مغرب و عشاء افتتاحی اجلاس میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب اور مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان نے نماز با جماعت ، مالی قربانی ، نیک نمونہ سے اولاد کی تربیت، اطاعت امام، خلافت سے وابستگی کے موضوعات پر تقاریر کیں اور دعاؤں پر زور دینے کی تحریک کی۔ایک گھنٹہ تک مجلس سوال و جواب رہی۔اگلے روز با جماعت نماز تہجد میں اتنی احباب نے شرکت کی۔نماز فجر میں تعداد ایک سو پچھپیں تھی۔نو بجے صبح اختتامی اجلاس میں مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان نے صداقت حضرت مسیح موعود کے موضوع پر تقریر کی نیز تحریک جدید کی برکات اور فوائد بیان کئے۔حاضری مجالس ، انصار چار سو پچاس۔۲۳ سالانہ اجتماع ملتان ۱۲۲ کتوبر ۱۹۹۲ء کو بعد نماز مغرب و عشاء مکرم صوفی محمد الحق صاحب نے ” موجودہ دور اور احباب کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر کی۔اجلاس عام کے بعد سوال و جواب کی مجلس ہوئی۔حاضری پچاس تھی۔تجد با جماعت مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے پڑھائی اور بعد نماز فجر درس دیا۔حاضری پینتیس تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب نے مالی قربانیوں اور مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔سالانہ اجتماع ضلع بہاولنگر ۱۲۹ کتوبر ۱۹۹۲ء کو یہ اجتماع منڈی ہارون آباد میں منعقد ہوا۔نماز مغرب وعشاء کی ادائیگی کے بعد تبصرہ کے ساتھ سلائیڈ ز مکرم مولانا محمد اسمعیل صاحب منیر نے دکھائیں۔حاضری دوسو، مہمان پچاس۔اجلاس مکرم شیخ کریم الدین صاحب ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا۔مکرم مقبول احمد صاحب مکرم ثناء اللہ صاحب آف چشتیاں اور مولانا رحمت اللہ خان صاحب نے تقاریر کیں۔