تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 871 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 871

۸۷۱ سالانہ اجتماع اسلام آباد ۲۶ ستمبر ۱۹۹۱ء کو بعد نماز مغرب وعشاء صدر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے اپنے افتتاحی خطاب میں حضرت مسیح موعود کے مقام بعثت ، آپ کی اپنی جماعت سے توقعات، برکات بعثت مسیح موعود اور مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود کی طرف احباب کو توجہ دلائی اور گھر کی سطح پر بھی درس جاری کرنے کی ہدایت فرمائی نیز حضرت مسیح موعود کی کتب کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔دوسری تقریر میں مکرم منیر احمد صاحب فرخ نے دعا اور اس کے آداب“ کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم مولا نا غلام باری سیف صاحب نے سیرت النبی میں عدل کے بارہ میں اسوہ حسنہ پر خطاب فرمایا۔اسی رات ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مکرم عبد المنان صاحب ناہید نے کی۔اس مشاعرہ میں مکرم جنرل محمود الحسن صاحب، مکرم اکبر حمیدی صاحب، مکرم طاہر احمد صاحب اور ربوہ سے مکرم راجہ نذیر احمد صاحب ظفر اور مکرم یوسف سہیل شوق صاحب نے کلام سنایا۔نماز تہجد، نماز فجر اور درس قرآن کریم ، احادیث اور ملفوظات حضرت مسیح موعودؓ سے دوسرے دن کا آغا ز ہوا۔۲۷ ستمبر کو دوسرا اجلاس ۱۰ بجے دن مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی نے سیرت حضرت مسیح موعود کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے اطاعت رسول میں صحابہ کا نمونہ اور انکی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انصار کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔نماز جمعہ کے بعد اختتامی اجلاس میں مکرم سید حسین احمد صاحب مربی سلسلہ نے برکات خلافت کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم ڈاکٹر مسعود الحسن نوری صاحب نے امراض قلب سے بچاؤ کے مفید مشورے دیئے۔مکرم سید سہیل احمد صاحب زعیم اعلی اسلام آباد شرقی نے شرکاء اجلاس کو حضورا نور کا محبت بھرا پیغام پہنچایا۔پھر صدر محترم نے رپورٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے دعوت الی اللہ اور تلاوت قرآن کریم صحت کے ساتھ اور با قاعدگی سے کرنے کی طرف توجہ دلائی اور تلاوت کے بارہ میں حضور کا تازہ ارشاد پہنچایا۔آخر میں صدر محترم نے انعامات تقسیم فرمائے۔عہد اور دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری افتتاحی اجلاس: انصار ایک سو پانچ ، اطفال پینتیس ، خدام تہیں کل ایک سوسات حاضری اختتامی اجلاس: انصار ایک سو بانوے ،اطفال باون ، خدام بہتر کل تین سوسوله ۲۷ ستمبر شام سات بجے مجالس کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر محترم نے مختلف شعبوں کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔دعوت الی اللہ کے بارے میں فرمایا کہ مرکزی ہدایات کے علاوہ مقامی حالات کے لحاظ سے کوئی مفید رستہ بنایا جا سکتا ہو تو اسے بھی اپنانا چاہیے۔مجالس سوال و جواب کے بارے میں آپ نے فرمایا کہ جماعت کے کام کا تعارف اس میں بڑا ضروری ہونا چاہیے۔ہر طبقہ خیال کو اس کی ضرورت