تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 833
۸۳۳ دوسرا سالانہ اجتماع ضلع خوشاب یہ اجتماع حسب پروگرام ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۶ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب سے شروع ہو کر اگلے دن ۱۷ اکتوبر بعد نماز عصر سوا چار بجے کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔مرکز سے مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت مکرم پر و فیسر منور شمیم خالد صاحب اور مکرم عبدالرشید رازی صاحب نے شرکت کی۔اصلاح وارشاد مقامی کے تحت جلسہ سالانہ لندن کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔اجلاس زعماء میں ہیں میں سے تیرہ زعماء شریک ہوئے۔حاضری پونے دوسو کے قریب رہی۔مکرم مولا نا دوست محمد صاحب کی تقاریر اور مجلس سوال و جواب بہت ایمان افروز تھیں۔وڈیو سے بھی دوستوں میں خاص شوق اور جوش کے جذبات پیدا ہوئے۔خاص طور پر حضور انور کی نظم نے دلوں پر خاص اثر کیا۔اجتماع ایبٹ آباد ۲۴ جولائی ۱۹۸۷ء کو ایبٹ آباد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انصار ، خدام اور اطفال اور لجنات کے علاوہ زعماء مجالس ، صدران حلقه، قائدین خدام، امیر صاحب ضلع اور علاقائی قائد نے بھی شرکت کر کے حوصلہ افزائی کی۔سالانہ اجتماع زعامت شاہدرہ لاہور مجلس شاہدرہ کا سالانہ اجتماع مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۸۶ء کو منعقد ہوا۔مقام اجتماع فیکٹری گلوب نمبر کارپوریشن تھی۔نو بجے صبح مکرم کرنل دلدار احمد صاحب ناظم ضلع کی صدارت میں اور افتتاحی تقریر سے اجتماع کا آغاز ہوا۔تربیتی پروگرام داعیان گوجرانوالہ نظامت ضلع کے زیر اہتمام بیت الہدی امیر پارک گوجرانوالہ میں ۱۶ اور ۱۷ اکتوبر ۱۹۸۶ء کو داعیان کا تربیتی پروگرام ہوا جس میں بارہ مجالس کے باون داعیان نے شرکت کی۔۱۶ اکتوبر کونماز عصر کے بعد مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں مکرم مربی صاحب ضلع نے دعوت الی اللہ کی اہمیت و ذرائع پر خطاب کیا۔بعض غیر از جماعت احباب کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔دوسرا اجلاس مکرم مولا نا مبارک احمد ساقی صاحب کی صدارت میں عشاء کی نماز کے بعد ہوا۔مکرم مولانا مبارک احمد علی صاحب نے سیرالیون میں اور مکرم ساقی صاحب نے مختلف ممالک میں دعوت الی اللہ اور جماعتی ترقی پر روشنی ڈالی۔اگلے دن نماز تہجد و فجر کے بعد ساقی صاحب نے درس قرآن کریم دیا جو ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔تیسرے اجلاس میں جو ساڑھے دس بجے ہوا۔مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب نے ہدایات دیں۔