تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 830
۸۳۰ کیا جس میں کراچی کی پانچ مجالس کے تئیں انصار شامل ہوئے۔کلاس بیت الحمد مارٹن روڈ میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح مکرم بر یگیڈیئر عبدالوہاب صاحب قائمقام امیر جماعت کراچی نے کیا۔مربیان کرام نے دعوت الی اللہ کے عنوان سے مختلف لیکچرز دئیے۔مجلس سوال و جواب کا انعقاد بھی کیا گیا۔اسی طرح آخر میں تمام طلباء کا تحریری امتحان بھی لیا گیا۔مختلف مسائل مثلاً وفات مسیح، ختم نبوت اور صداقت حضرت مسیح موعود کے متعلق نوٹس تیار کر کے شائع کئے گئے اور انصار میں کتابچہ کی شکل میں تقسیم کئے گئے۔دعا کے بعد یہ کلاس ختم ہوئی۔تربیتی کلاس مجالس انصاراللہ لا ہور ۸ اگست ۱۹۸۶ء کو کلاس کا آغاز تلاوت و دعا اور عہد کے ساتھ ہوا۔بعد میں مکرم زعیم اعلیٰ دارالذکر لاہور نے تربیتی کلاس کے اغراض و مقاصد بیان فرمائے۔پھر مکرم مولوی بشیر الدین صاحب نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ”فیضان نبوت محمدیہ پر تقریر کی۔بعد میں مکرم مولوی مرزا ناصر محمود صاحب نے ” وفات مسیح کے موضوع پر تقریر کی۔تیسری تقریر مکرم مولانا عبد السلام طاہر صاحب نے سلسلہ احمدیہ پر اعتراضات کے جوابات کے موضوع پر کی۔آخری تقریر مکرم مولوی صفدر نذیر گولیکی صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عنوان پر تقریر کی۔ہر مقرر نے تقریر کے بعد سامعین کے سوالات کے جواب دیئے۔چائے کے وقفہ کے بعد دینی معلومات کا مقابلہ انصار اللہ کے درمیان کروایا گیا اور اعزاز پانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔دعا کے ساتھ یہ کلاس اختتام پذیر ہوئی۔کل حاضری پچہتر رہی۔(انصار پینسٹھ ، خدام دس) تربیتی کلاس گوجرانوالہ ۱ استمبر ۱۹۸۶ء کو مجلس شرقی گوجرانوالہ میں ایک تربیتی کلاس منعقد ہوئی جو سا را دن جاری رہی۔شہر کے اردگرد کی سات مجالس کے بانوے نمائندگان نے شرکت کی۔تربیتی موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔مرکزی نمائندہ نے انصار کو ان کے فرائض کی ادائیگی کی نصیحت کی۔اجلاس زعماء ضلع سیالکوٹ ۲۶ - ۲۷ ستمبر ۱۹۸۶ء کو زعماء ضلع سیالکوٹ کا اجلاس سیالکوٹ شہر میں منعقد ہوا۔مرکز سے مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم مولانا منیر الدین احمد صاحب اور مکرم محمد سلیم جاوید صاحب کا رکن دفتر شامل ہوئے۔علاوہ ازیں ان ایام میں نو مقامات پر دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں کام کیا گیا۔دوره مجالس ضلع ملتان قائمقام ناظم ضلع ملتان مکرم منور احمد صاحب کاہلوں اور مکرم سفیر احمد قریشی صاحب مربی سلسلہ نے ستمبر ۱۹۸۶ء میں مجالس قطب پور، دنیا پور، چک ۳۶۶/ ڈبلیو بی، جلہ ارائیں کا دورہ کیا۔اور وہاں نماز تعلیم القرآن، درس، انتظام کیسٹ ، اصلاح وارشاد، مالی امور، وقف عارضی وغیرہ کا جائزہ لے کر مناسب ہدایات دیں۔