تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 831
۸۳۱ تربیتی اجتماعات فیصل آباد ماہ ستمبر ۱۹۸۶ ء میں ضلع فیصل آباد کی بائیں مجالس میں تربیتی اجلاسات واجتماعات منعقد ہوئے۔جن میں مندرجہ ذیل امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔(۱) نماز با جماعت (۲) حضور انور کی خدمت میں دعائیہ خطوط (۳) درس کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام (۴) پیار اور محبت کارواج ( ۵ ) قرآن مجید ناظره و با ترجمه تربیتی کلاس مجلس سمن آباد لاہور ۲۶ ستمبر ۱۹۸۶ ء کو یہ کلاس منعقد ہوئی۔کلاس کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت اور دعا سے ہوا۔بعد میں مکرم زعیم اعلیٰ سمن آبا دلا ہور نے تربیتی کلاس کی غرض و غایت بیان فرمائی۔مکرم مولوی مرز ا نا صر محمود صاحب نے وفات مسیح کے موضوع پر تقریر کی۔پھر فیضان نبوت محمدیہ کے موضوع پر مکرم مولانا عبد السلام طاہر صاحب نے تقریر کی۔ان کے بعد مکرم مولوی صفدر نذیر صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعود کے عنوان پر روشنی ڈالی۔بعد میں پرچہ دینی معلومات ہوا۔چائے سے احباب کی تواضع کی گئی۔اس کے بعد دوسرا اجلاس تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔مکرم عبد السلام طاہر صاحب نے کفارہ کا رڈ اور اخبارات میں جماعت کے خلاف اٹھنے والے اعتراضات کا جواب“ کے موضوع پر تقاریر کیں۔دینی معلومات کے پرچہ میں اعزاز پانے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے گئے اور دعا کے ساتھ یہ کلاس اختتام کو پہنچی۔چھپن انصار اور پچاس خدام حاضر تھے۔یک روزہ اجتماع گوجرانوالہ مورخہ ۱ استمبر ۱۹۸۶ء کو انصار اللہ گوجرانوالہ شہر کا یک روزہ تربیتی اجتماع امیر صاحب ضلع کی صدارت میں منعقد ہوا۔مقررین نے دعوت الی اللہ، انصار اللہ کی ذمہ داریاں ، قیام نماز اور دعا کے موضوعات پر تقاریر کیں۔دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری ایک سو پچھتر کے قریب رہی۔سالانہ تربیتی کلاس سیالکوٹ شہر مورخه ۹ اکتوبر ۱۹۸۶ء کو مجلس سیالکوٹ شہر کی تربیتی کلاس شام ساڑھے چار بجے شروع ہوئی۔پہلے اجلاس کی صدارت مکرم طاہر محمود چوہدری صاحب مربی ضلع نے کی۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد انہوں نے افتتاحی خطاب کیا۔جس کے بعد مکرم عبد الحلیم صاحب مربی بھڈال اور مکرم طاہر محمود صاحب مربی ضلع نے خطاب کیا۔دوسرا اجلاس پونے آٹھ بجے ہوا جس میں مرکزی نمائندہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے جلسہ سالانہ لندن کی روداد سنائی۔اگلے روز نماز تہجد و فجر کے بعد درس قرآن کریم، حدیث اور ملفوظات ہوا۔اختتامی اجلاس میں مکرم طاہر محمود صاحب مربی نے وفات مسیح پر اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعود پر تقریر کی۔مجلس سوال و جواب بھی منعقد ہوئی۔آخر پر مہمان خصوصی مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اسناد تقسیم فرمائیں اور دعا سے یہ کلاس ختم ہوئی۔اس کلاس میں دوسو افراد شریک تھے۔