تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 692 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 692

۶۹۲ سفارش شوری : (۱) قیادت تربیت حضور کے خطبہ کی کیسٹ کی نقول تیار کر کے مجالس کو مہیا کرے اور مجالس رپورٹ لے کہ کتنے گھروں میں یہ خطبہ سنایا جا چکا ہے۔(۲) قیادت تربیت یا قیادت اشاعت اس خطبہ کی اشاعت کا بندوبست کرے اور مجالس کو مہیا کرے۔پھر یہ رپورٹ لے کہ کتنے گھروں میں یہ خطبہ پہنچایا جا چکا ہے (۳) رسالہ انصار اللہ میں ان پانچوں بنیادی اخلاق اور عبادات جن کا ذکر حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء میں فرمایا ہے، کے بارے میں چھوٹے چھوٹے مضامین تیار کروا کر شائع کئے جائیں۔(۴) قیادت تربیت کی طرف سے ایسے چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور پمفلٹ جوان بنیادی اخلاق اور عبادت سے تعلق رکھتے ہوں۔وقتا فوقتا مجالس کو بھجواتی رہا کرے۔سفارش صدر مجلس : کثرت رائے سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۵ ( قیادت مال) سالانہ بجٹ بابت سال ۱۳۶۹ ہش/ ۱۹۹۰ء ۴۰۱۵۳۰ ۵۳۲۵۰۰ ۴۳۴۰۰۰ ۷۷۵۰۰ ۱۰۴۴۷۰ ۱۹۷۵۰۰ ۷۵۰۰۰ ۲۰۰۰۰۰ ۲۰۰۰۰۰ ۲۲۲۲۵۰۰ ۲۲،۲۲،۵۰۰ روپے خرچ عمله سائر گرانٹ مقامی مجالس گرانٹ ناظمین اضلاع ریز رو برائے اضافہ جات سالانہ اجتماع اشاعت لٹریچر اخراجات گیسٹ ہاؤس سائر ماہنامہ انصار الله میزان ۱۵۵۰۰۰۰ ۱۹۷۵۰۰ ۷۵۰۰۰ ۲۰۰۰۰۰ ۲۰۰۰۰۰ ۲۲۲۲۵۰۰ آمد چنده مجلس سالانہ اجتماع اشاعت لٹریچر عطایا گیسٹ ہاؤس ماہنامہ انصار الله میزان ۲۲،۲۲،۵۰۰ سفارش شوری : نمائندگان شوری نے بجٹ آمد و خرچ پر غور کے بعد اتفاق رائے سے مبلغ ۵۰۰ ، بائیس ہزار پانچ صد کا بجٹ برائے سال ۱۳۶۹ ہش / ۱۹۹۰ء منظور کئے جانے کی سفارش کی۔سفارش صدر مجلس ز کثرت رائے سے اتفاق ہے۔مرزا خورشید احمد " فیصلہ حضرت خلیفہ اسح": ( تمام تجاویز پر تحریر فرمایا منظور ہے۔“ دستخط حضور انور ۱۹۸۹۔۱۲۔۳۱