تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 690 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 690

۶۹۰ جائے۔جس کی الفاظ مندرجہ ذیل ہوں۔ہر میں یا نہیں کی کسر پر منتخب ہونیوالے نمائندگان کی تعداد میں زعیم حلقہ کا ہونا ضروری ہوگا۔“ ( مجلس انصار اللہ شاہدرہ۔لاہور ) سفارش شوری : دستور اساسی میں موجود قاعدہ نمبر۲ے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔موجودہ الفاظ میں زعیم حلقہ کے انتخاب پر کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی پابندی ہے کہ زعیم حلقہ کا نام پیش نہیں کیا جا سکتا۔اس لیے کسی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔سفارش صدر مجلس: کثرت رائے سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۳: دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں عام فہم مختصر اور جامع کتاب جو قرآن مجید۔احادیث اور اقوال بزرگان دین کے حوالوں پر مشتمل ہو شائع کی جائے۔تاکہ احباب جماعت اس کتاب سے بوقتِ ضرورت استفادہ کر سکیں۔اگر چہ دعوت الی اللہ کی تربیتی کلاس میں اس کا باقاعدہ اہتمام ہوتا ہے۔مگر اکثر احباب بعد ازاں بھول جاتے ہیں۔لہذا ایک ایسے کتابچہ کی اشاعت اشد ضروری ہے۔“ سفارش شوری : کچھ احباب کا خیال تھا کہ سلسلہ کا لٹریچر موجود ہے اس کے ہوتے ہوئے مزید کسی اور لٹریچر کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن اکثر احباب کی رائے تھی کہ احمدیہ پاکٹ بک کی طرح حوالہ جات کو ایک جگہ جمع کر کے شائع کیا جائے۔نیز موجودہ سہولتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ویڈیو کیسٹ اور آڈیو کیسٹ کے استعمال کو زیادہ کیا جائے۔قیادت اصلاح وارشاد اور قیادت اشاعت مل کر نیا لٹریچر تیار کریں۔مجلس شوری نے اتفاق رائے سے تجویز منظور کرنے کی سفارش کی۔سفارش صدر مجلس: کثرت رائے سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۴ : " مجلس انصاراللہ پاکستان کی طرف سے ہو نیوالے سہ ماہی امتحانات کے لیے خواندہ انصار اور نا خواندہ انصار کے دوالگ الگ معیار مقرر کئے جائیں۔“ ( نظامت انصار اللہ جہلم) سفارش شوری : نمائندگان شوری نے مکرم ناظم صاحب ضلع جہلم سے وضاحت چاہی کہ کیا ان کی تجویز کا اصل مقصد الگ الگ معیار خواندہ اور نا خواندہ انصار کے لیے مقرر کروانا ہے؟ مکرم ناظم صاحب کی وضاحت پر کہ ہاں ان کا مقصد الگ الگ معیار مقرر کروانا ہے اور خواندہ انصار کا امتحان تحریری ہو جبکہ نا خواندہ انصار کا زبانی امتحان ہوا اور انہیں درس کے ذریعہ امتحان کی تیاری کروائی جائے۔تجویز پر غور کے بعد طے پایا کہ ایک سب کمیٹی کی سفارش کی جائے۔جس کے حسب ذیل ممبران ہوں۔۱- مکرم قائد صاحب اشاعت صدر کمیٹی -۲ سیکرٹری کمیٹی - مکرم قائد صاحب تعلیم ۳ - ناظم صاحب ضلع جہلم ممبر