تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 630
۶۳۰ حضور کے اس ارشاد کی تعمیل میں یہ طے کیا گیا کہ مکرم قائد صاحب تربیت اس ارشاد کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کریں اور ایک بنیاد (BASE) بنا کر کام کا آغاز کریں اور اسکے بعد رپورٹ دیں کہ کیا نتائج سامنے آئے ہیں۔پھر اس کے مطابق حضور کی خدمت میں رپورٹ بھجوائی جائے۔قرآن کریم کے صحیح تلفظ اور صحت کے ساتھ پڑھنے کے لیے معلمین تیار کئے جانے کے بارہ میں طے ہوا کہ مجلس انصار اللہ کسی قاری صاحب کی خدمات حاصل کرے اور محلوں میں سے کچھ لوگ چن کر انکی کلاس لگائی جائے اور پھر وہ آگے لوگوں کو پڑھائیں۔شوری کے ایجنڈا کے بارہ میں یہ طے ہوا کہ مورخہ ۱۵ ستمبر کو اس سلسلہ میں عاملہ کی میٹنگ رکھ لی جائے اور حضور کے مندرجہ بالا ارشاد کو بھی ایجنڈا کا حصہ بنایا جائے۔سالانہ اجتماع کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں شوریٰ کے لیے ۸ نومبر بروز جمعہ کی تاریخ تجویز کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ یہ اجلاس احاطہ دفتر انصاراللہ میں ہو۔اسکے بعد قائدین کرام نے اپنی رپورٹیں پیش کیں۔سب سے پہلے قیادت عمومی ،تحریک جدید اور اصلاح وارشاد کی رپورٹیں پیش ہوئی۔اصلاح وارشاد کی رپورٹ پر محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ مجالس نے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں جو بجٹ بھیجوائے ہیں ، انکے مطابق ہر ماہ مجالس کو یاد دہانی کروائی جائے۔جائزہ بھجوایا جائے کہ آپ کا یہ وعدہ تھا ، اتنا پورا ہوا، اتنا باقی ہے۔زیارت مرکز کے وفود کے سلسلہ میں ایک وقت سامنے آئی کہ جمعرات اور جمعہ کے دن جب باہر سے وفود مرکز میں آتے ہیں تو دوروں کے تربیتی پروگراموں کی وجہ سے اکثر علماء کرام ربوہ سے باہر دورہ پر ہوتے ہیں اور کوئی موزوں آدمی اس پروگرام کو سنبھالنے والا نہیں ہوتا۔اس بارہ میں یہ طے کیا گیا کہ ہر ماہ کسی ایک دوست کی ڈیوٹی لگا دی جائے جو مجالس سوال و جواب میں شمولیت کیا کریں۔اس کا انتظام مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کے سپر د ہوا۔اس کے بعد قیادت تجنید اور شعبہ آڈٹ کی رپورٹ پیش ہوئی۔آڈٹ کی رپورٹ پر محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ چھوٹی مجالس کا آڈٹ تو وہی ہے جو انسپکٹر ان کر آتے ہیں۔بڑی مجالس سے با قاعدہ آڈٹ کی پابندی کروائی جائے اور ان کی رپورٹ بھی منگوائی جائے۔قیادت تعلیم کی رپورٹ پر محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب لائبیریری کے لئے دو الماریاں بنوا دیں گے اور یہ لائبیریری نئے گیسٹ ہاؤس کے کسی کمرہ یا ڈائنگ ہال میں بنائی جائے۔قیادت اشاعت کی رپورٹ پر محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ سلسلہ کی کتب کی اشاعت کے لیے شعبہ اشاعت CO-ORDINANT کا رول ادا کرے۔نئی شائع شدہ کتب مجالس میں بھجوانے اور فروخت کا