تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 601
۶۰۱ بابت تربیتی دورہ جات موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ نیک نتائج ظاہر فرمائے اور معاونین کو بھی اجر عظیم عطا فرمائے اور جماعتوں اور مجالس میں بیداری کی لہر پیدا ہو جس سے نمایاں اور واضح فرق دکھائی دے۔میری طرف سے جملہ کارکنان کو محبت بھر اسلام۔“ ( لندن۔امارچ ۱۹۹۸ء) مکرم قائمقام صدر صاحب مجلس نے یکم و ۳ ستمبر ۱۹۹۸ء کو حضور انور کی خدمت بابرکت میں جو رپورٹیں بھجوائیں اُن پر حضور نے حوصلہ افزائی اور دعاؤں پر مشتمل مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا: آپ کی طرف سے ارسال کردہ رپورٹ زیر نمبر ۱۵۱۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۹۸ء، نمبر ۱۵۱۴ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۹۸ء،۱۴۹۱ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۹۸ ء موصول ہوئیں۔الحمد الله۔رپورٹس خوشکن ہیں۔رابطوں کا کام آپ نے بہت اچھا کیا ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ نو مبائعین کے اخلاص، ایمان اور ولولہ میں ترقی دے اور جماعتی کارکنان ، مربیان کی زبان میں تاثیر پیدا کرے اور ان کو حسنِ عمل کی نیک جزا عطا فرمائے۔میری طرف سے سب کو بہت بہت محبت بھر اسلام اور دُعائیہ پیغام پہنچائیں۔“ ( لندن ۵ اکتوبر ۱۹۹۸ء) ١٩٩٩ء مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب کی وفات محترم مولا نانسیم سیفی صاحب مورخه ۱۹ مارچ ۱۹۹۹ء کو بعمر ۸۲ سال ربوہ میں وفات پاگئے۔محترم مولانا موصوف نے ۱۹۴۵ ء تا ۱۹۶۴ ء کا طویل عرصہ مغربی افریقہ میں دعوت الی اللہ کا کام سرانجام دیا۔مرکز سلسلہ میں آکر تحریک جدید میں وکیل التصنیف اور وکیل التعلیم کے طور پر کام کیا۔۱۹۷۷ ء تا ۱۹۷۹ء دوبارہ سیرالیون میں امیر ومشنری انچارج کے فرائض ادا کرتے رہے۔مرکز میں مجلس افتاء مجلس کار پرداز بہشتی مقبرہ اور الفضل بورڈ کے رکن بھی رہے۔مجلس انصاراللہ مرکزیہ میں آپ کو نمایاں خدمات کی توفیق ملی۔چنانچہ آپ ۱۹۶۵ء میں نائب قائد عمومی مقرر ہوئے۔۱۹۷۱ ء تا ۱۹۷۷ء بطور قائد عمومی کام کرنے کی توفیق پائی۔اسی طرح مجلس انصار اللہ کے تنظیمی و تربیتی امور کی سرانجام دہی کرتے رہے۔مغربی افریقہ میں اخبار ٹرتھ شائع کرتے رہے۔نو سال سے زائد عرصہ تک روز نامہ الفضل کے ایڈیٹر رہے اور بڑے نا مساعد حالات میں بڑی محنت اور جرات سے اخبار کی ادارت کی۔اس دوران ایام اسیری بھی نصیب ہوئے جنہیں پیرانہ سالی کے باوجود نہایت ہمت اور صبر و برداشت سے گزارا۔﴿۳۰﴾