تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 545 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 545

۵۴۵ تاریخ : ۳ دسمبر ۱۹۹۳ء مقام: گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی قائمقام صدر، مکرم عبدالسلام صاحب طاہر مختصر رپورٹ میٹنگ ضلعی عاملہ: ساڑھے دس بجے صبح مجلس عاملہ ضلع کا اجلاس زیر صدارت مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد عہد دہرایا گیا۔اجلاس ساڑھے بارہ بجے دن تک جاری رہا۔اجلاس میں مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دی گئیں۔خطبہ جمعہ: مکرم مولا نا عبد السلام طاہر صاحب نے عملی نمونہ کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔مجموعی حاضری دوسو پچاس تھی۔نماز جمعہ کے بعد پانچ مگر ان حلقہ جات نے اپنے اپنے کام کی تفصیل بیان کی۔صدر صاحب نے عالمی بیعت کے ٹارگٹ کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۵ دسمبر ۱۹۹۳ء مقام : لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر ، مکرم عبدالرشید صاحب غنی مختصر رپورٹ میٹنگ زعماء اعلیٰ : بعد نماز مغرب دارالذکر لاہور میں مکرم عبدالرشید صاحب غنی کی صدارت میں تلاوت اور دعا کے ساتھ زعماء اعلیٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد نے دعوت الی اللہ کے امور کا عمومی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔مکرم قائد صاحب مال نے حالات حاضرہ کے تقاضا کے طور پر حصول ٹارگٹ دعوت الی اللہ اور مالی امور کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۷ دسمبر ۱۹۹۳ء مقام: حافظ آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔دعوت الی اللہ، کسوف و خسوف کے زیر عنوان تقریر ہوئی۔حاضری ستر تھی۔اجلاس عاملہ: اجلاس عام کے بعد اجلاس عاملہ ہوا جس میں دعوت الی اللہ کے کام لے کر ہدایات دیں۔مجلس سوال و جواب مجلس سوال و جواب کا بھی انعقاد ہوا۔تاریخ : ۸ دسمبر ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر مقام چک چٹھہ شقر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز ظہر اجلاس عام ہوا۔مرکزی نمائندہ نے کسوف وخسوف کے نشان پر تقریر کی۔حاضری چالیس تھی۔اجلاس عاملہ : عاملہ کے اجلاس میں کام کا جائزہ لیا گیا۔حاضری ممبران گیارہ تھی۔تاریخ : ۱۳ دسمبر ۱۹۹۳ء مقام چک ۸۴ ج - ب سرشمیر روڈ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب قائد ایثار