تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 521 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 521

۵۲۱ دلائی۔حاضری بارہ افراد جماعت تھی۔نماز جمعہ: مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے بیت الذکر گمگشت میں اور مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے حسین آگا ہی میں جمعہ پڑھایا۔تربیتی امور کے بارے میں اور بالخصوص ڈش انٹینا پر حضور کے خطبات سے پورے طور پر استفادہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء مقام : بیت الفضل فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی، مکرم عبدالرشید صاحب غنی مختصر رپورٹ : میٹنگ زعماء مجالس: زعماء مجالس کی میٹنگ میں مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی نے درج ذیل امور کا خصوصیت سے جائزہ لیا۔(۱) ڈش انٹینا کے ذریعہ حضور انور کا خطبہ سنتنا (۲) نماز با جماعت اور جمعہ میں حاضری (۳) کم تعداد کی مجالس (۵) یا اس کے کم انصار ) (۴) نگران حلقہ جات ( ۵ ) صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھنے کا (۶) دعوت الی اللہ (۷) مال اور چندہ مجلس شرح کے مطابق تشخیص اور ادائیگی۔حاضری پینسٹھ تھی۔تاریخ: ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء مقام: امیر پارک گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں ، مکرم میاں مبارک احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : جائزہ لیا گیا اور ماہانہ رپورٹس، مطالعہ کتب و امتحان ، نمازوں کی ادائیگی ، بچوں کی نگرانی اور تربیتی اجلاسات منعقد کرنے اور مرکزی ہدایات پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔خطبہ جمعہ: مکرم مبشر احمد صاحب کا ہلوں نے خطبہ جمعہ دیا اور نماز پڑھائی۔تاریخ: ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مقام : پیر محل ختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ: بعد نماز مغرب مجلس مذاکرہ ہوئی۔حاضری غیر از جماعت آٹھ دوست، احمدی احباب دس تھی۔تاریخ: ۱۵ فروری ۱۹۹۳ء مقام: دارالذکر لاہور مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : میٹنگ مجلس عاملہ ضلع و زعماء اعلیٰ : بعد نماز مغرب مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے ضلعی مجلس عاملہ، زعماء اعلیٰ سے خطاب کیا اور مرکزی ہدایات دیں۔تاریخ : ۲۰ فروری ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم جاوید احمد صاحب جاوید مقام : بھڑی شاہ رحمن ضلع گوجرانوالہ مختصر رپورٹ : سلائیڈ زلیکچر: بعد نماز مغرب وعشاء سلائیڈ زلیکچر کا آغاز ہوا۔اس کے بعد حاضرین کے سوالات کے جواب دئیے۔حاضری احمدی پچاس، غیر از جماعت دس تھی۔