تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 516 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 516

۵۱۶ سمیت کل دو سو سولہ نمائندگان شوری میں شریک ہوئے۔شوری کے دو اجلاس ہوئے۔پہلا اجلاس نو بجے شروع ہوا۔اس کے بعد کھانے اور نماز جمعہ کا وقفہ ہوا۔دوسرا اجلاس اڑھائی بجے سے چار بجے تک جاری رہا۔ایجنڈا شوری کے اختتام پر صدر مجلس اور قائدین نے شعبوں کے بارہ میں ہدایات دیں خصوصاً دعوت الی اللہ کے بارہ میں حضور کے تازہ ارشاد ٹارگٹ ایک لاکھ بیعت“ کے سلسلہ میں انصار کے ذمہ چالیس ہزار بیعتوں کے حصول کے لئے اضلاع کے ٹارگٹ مقرر کئے گئے اور اسے پورا کرنے کے لیے عاجزانہ دعاؤں اور بھر پور کوششوں اور ڈش اینٹینا پر حضور انور کے خطبات سے استفادہ اور رابطہ کو وسیع کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی۔دورہ جات مرکزی نمائندگان تاریخ : یکم جنوری ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مقام: کتھو والی ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ مررپورٹ: رابطہ: نماز جمعہ سے قبل احباب جماعت سے رابطہ کیا۔جو دوست نمازوں میں سست تھے، انہیں نماز با جماعت ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔نماز جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں تعلق بااللہ کے لئے نماز پنجگانہ پر زور دیا۔باہمی اختلافات ختم کرنے ، خلافت سے وابستگی اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔بعد نماز جمعہ آپ نے دوستوں سے رابطہ کر کے ڈش انٹینا لگوانے کی ضرورت اور اہمیت بتائی۔تاریخ : ۲۲٬۲۱ جنوری ۱۹۹۳ء مقام : کھاریاں ضلع گجرات مرکزی نمائندہ: مکرم محمد یعقوب امجد صاحب، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مررپورٹ : اجلاس عاملہ و اجلاس عام بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔مکرم محمد یعقوب امجد صاحب نے خطاب کیا۔حاضری پینتیس تھی۔اجلاس عاملہ: اجلاس عام کے بعد اجلاس عاملہ میں مکرم اعظم صاحب اکسیر نے جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔درس: بعد نماز فجر مکرم یعقوب امجد صاحب نے درس میں تربیتی امور کی طرف خاص توجہ دلائی۔اجلاس عام : نماز جمعہ سے قبل اجلاس عام ہوا جس میں مکرم محمد یعقوب امجد صاحب ، مقامی مربی اور مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔خطبہ جمعہ: مکرم اکسیر صاحب نے احباب جماعت کی ذمہ داریوں کے موضوع پر خطاب فرمایا۔حاضری تین سو پچاس تھی۔تاریخ: ۲۷ جنوری ۱۹۹۳ء مقام : مانگٹ اونچہ ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم عبد الستار صاحب، مکرم انو راحمد صاحب ،ہلکرم انعام الرحمن صاحب مربیان سلسلہ