تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 515 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 515

۵۱۵ اخبار جنگ نے اس غیر منصفانہ اقدام کو شہ سرخیوں میں جگہ دی اور مندرجہ ذیل خبر شائع کی۔قادیانیوں کے اجتماعات پر پابندی چنیوٹ ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر جھنگ اعتز از رشید نے ربوہ میں ۲۱ اکتوبر سے ۱۲۴ کتو بر تک ہونے والے خدام احمدیہ، اطفال احمد یہ، انصار اللہ سمیت پانچ قادیانیوں کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔قادیانی مذکورہ اجتماعوں کے نام پر سپورٹس ریلی کا انعقاد کرنے والے تھے جبکہ مسلمان مکاتب فکر کا کہنا ہے کہ وہ اس آڑ میں اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے کا پروگرام منعقد کرتے ہیں جو ۸۴ ء کے امتناع قادیانیت آرڈینینس کی خلاف ورزی ہے۔﴿۲﴾ حضور انور کی زبان مبارک سے ضلعی اجتماعات کا ذکر خیر ۱۴ - ۱۶-۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو ہونے والے سالانہ اجتماعات اضلاع بہاولنگر ، رحیم یارخان، اوکاڑہ، جہلم ، نواب شاہ، نوشهر و فیروز ، اٹک، بدین، گجرات کے لئے صدر محترم نے حضورانور سے درخواست دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہر جہت سے کامیاب فرمائے نیز ان ناظمین اضلاع کی یہ خواہش اور درخواست بھی عرض کی کہ حضور اپنے خطبہ جمعہ مورخه ۱۵ اکتو بر ۱۹۹۳ء میں اپنی نصائح سے نوازیں۔کمیٹی علم انعامی واسناد خوشنودی ۱۹۹۳ء ۱۹۹۳ء کے مقابلہ جات علم انعامی برائے مجالس اور اسناد خوشنودی برائے ناظمین اضلاع کے لئے صدر محترم نے مندرجہ ذیل کمیٹیاں مقررفرما ئیں۔علم انعامی کمیٹی صدر کمیٹی : مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی ممبران : مکرم قائد صاحب مال، مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد، مکرم قائد صاحب تعلیم ، مکرم قائد صاحب تربیت، مکرم قائد صاحب عمومی اسناد خوشنودی کمیٹی صدر کمیٹی : مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی ممبران : مکرم قائد صاحب مال، مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد، مکرم قائد صاحب تحریک جدید ، مکرم قائد صاحب تربیت ، مکرم قائد صاحب عمومی محدود شوری ۱۹۹۳ء ۱۹۹۳ء کی محدود شوری مورخه ۱۲ نومبر بروز جمعه دفتر مجلس انصار اللہ پاکستان میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں ناظمین اضلاع ، زعماء اعلیٰ کے علاوہ ہمیں انصار والی مجالس کے زعماء کو مدعو کیا گیا۔مرکزی نمائندگان