تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 505
دفتر انصار اللہ پاکستان میں منعقد کی جاتی رہیں۔ان میں سے چند کلاسز کی روداد پیش ہے۔۱۹۹۳ء میں ان کا انصرام مکرم قائد صاحب کی زیر نگرانی مکرم جاوید احمد جاوید صاحب نائب قائد نے محنت کے ساتھ کیا۔کلاس منعقده ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء : صبح آٹھ بجے کلاس کا افتتاح مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی نے کیا۔کلاس میں مکرم راجہ منیر احمد صاحب نے وفات مسیح، مکرم مبشر احمد خالد صاحب نے ختم نبوت، اور مکرم ظفر اللہ خاں صاحب طاہر نے صداقت مسیح موعود پر تقاریر کیں اور ضروری حوالہ جات لکھوائے۔حاضری : پشاور ایک، سیالکوٹ ایک، قصور ۳، گجرات ، اسلام آبا دا ، لا ہورا، شیخوپورہ ۱، ربوہ ۱۴، فیصل آباد ۱۔کلاس منعقده ۱۹اپریل ۱۹۹۳ء : افتتاح مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے صبح ساڑھے سات بجے کیا۔وفات مسیح پر مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر، ختم نبوت پر مکرم محمود احمد اشرف صاحب، صداقت مسیح موعود پر مکرم راجہ منیر احمد صاحب اور دعوت الی اللہ کے طریق پر مکرم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری نے تقاریر کیں۔مجموعی حاضری اکیا لیس تھی۔کلاس منعقدہ ۱۴مئی ۱۹۹۳ء : صبح ساڑھے سات بجے کلاس شروع ہوئی۔وفات مسیح اور سپین میں دعوت الی اللہ کے دلچسپ واقعات پر مکرم عبدالحلیم احمد صاحب، ختم نبوت پر مکرم جاوید احمد جاوید صاحب اور مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر ، صداقت مسیح موعود پر مکرم ظفر احمد ظفر صاحب مربی سلسلہ نے دلائل دیئے۔کلاس کا آخری پروگرام مراکز دعوت الی اللہ انصار اللہ پاکستان اور انصار اللہ مقامی ربوہ کے دورہ کا تھا جس میں داعیان نے بڑی دلچسپی لی اور خوشی کا اظہار کیا۔حاضری تینتالیس رہی جس کی تفصیل اس طرح ہے لا ہور سے تین ، سرگودھا سے ایک ، فیصل آباد سے سات، گجرات سے ایک ، جھنگ سے ایک ، خوشاب سے ایک ، سیالکوٹ سے دو، ربوہ سے ستائیں۔کلاس منعقده ۱۸ جون ۱۹۹۳ء : کلاس صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے بارہ بجے منعقد ہوئی۔کل اکتیس داعیان نے شمولیت کی (گجرات سات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ چار، سیالکوٹ دو، فیصل آباد چھ ، گوجرانوالہ ایک، ربوہ تیرہ ) مکرم جاوید احمد جاوید صاحب نے وفات مسیح وختم نبوت ، مکرم انعام الرحمن صاحب نے حضرت مسیح موعود کے کارنامے، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے دعا کی اہمیت واقعات کی روشنی میں اور عالمی بیعت پر تقاریر کیں۔مکرم محمداعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح وارشاد نے افتتاح اور اختتام پر عالمی بیعت پر زور دیا۔چھ داعیان نے اپنے اپنے واقعات سنائے۔بعد میں مجلس مقامی ربوہ کے دعوت الی اللہ ہال میں داعیان کو لے جایا گیا نیز صبح کے وقت تہجد و نماز فجر کے بعد بہشتی مقبرہ کی زیارت کے لئے بھی گئے۔کلاس ۲۰ اگست ۱۹۹۳ء : کلاس میں مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے دعوت الی اللہ کے گر بیان کئے۔مکرم لئیق احمد صاحب طاہر نے نئے سال کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ہدایات دیں۔بعد میں مکرم مولانا