تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 444
۴۴۴ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ مرکزی نمائندہ نے مکرم شیخ سمیع اللہ صاحب کی کوٹھی میں خطبہ جمعہ پڑھایا۔جمعہ کے آداب اور خلافت سے مخلصانہ وابستگی کی تلقین کرتے ہوئے حضور انور کی تحریک دعوت الی اللہ میں تمام احباب جماعت کو حصہ لینے کی مؤثر تحریک کی کل حاضری دوسو پچا تھی۔(ایک معزز غیر از جماعت بھی تھے ) مجلس سوال و جواب : نماز جمعہ کے بعد احمدیت کے بنیادی پانچ مسائل پر مشتمل دلائل کے عنوان پر خطاب کیا اور احباب کے متعد دسوالات کے جوابات دیئے۔حاضری دوسو تھی۔مقام مسلم پارک فیصل آباد تاریخ : ۱۰ مئی ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : اجلاس دعوت الی اللہ : مرکزی نمائندہ نے احمدیت کا تعارف پیش کیا۔امریکہ کے عالمی نظام کے قیام کے اعلان کے جواب میں بتایا کہ پیشگوئیوں کے مطابق دنیا میں قرآن کریم کا عالمی نظام ہی حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام کی جماعت کے ذریعہ قائم ہوگا۔اس سلسلہ میں اکناف عالم میں جماعت احمدیہ کی دینی خدمات اور ایمان افروز نتائج کا ذکر کیا۔اس کے بعد سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے۔کل حاضری سینتیس تھی۔جن میں بائیس غیر از جماعت تھے۔تاریخ : ۲ مئی ۱۹۹۱ء مقام: چک ۲۱۹ گنڈ اسنگھ فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم منور شمیم صاحب خالد قائد تعلیم ، مکرم انوار احمد صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مغرب و عشاء کی نماز کے بعد مکرم انور احمد صاحب مربی سلسلہ نے تربیت اولا داور نماز با جماعت کے موضوعات پر خطاب کیا۔بعدہ مکرم منور شمیم خالد صاحب نے عہد یداروں کو خصوصی طور پر اور افراد جماعت کو عمومی طور پر مرکزی پروگراموں کی اہمیت وافادیت اور تمام شعبوں میں عملاً حصہ لے کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے اور مثالی احمدی ہونے کا نمونہ پیش کرنے دین حق کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کی موثر کوشش کریں۔کل حاضری پچپن تھی۔تاریخ : ۳ امئی ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مقام: دار العلوم شرقی ربوه مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب بعد مرکزی نمائندہ نے احباب جماعت کی عمومی تربیت نیز تربیت اولاد پر زور دیتے ہوئے دعوت الی اللہ کی اہمیت بتائی۔سلائیڈ زلیکچر: تقریر کے بعد مرکزی نمائندہ نے سلائیڈ ز دکھا ئیں اور تبصرے سے دوستوں کو دعوت الی اللہ کے کام کو تیز تر کرنے پر زور دیا۔اجلاس عام اطفال الاحمدیہ: سلائیڈ زلیکچر کے بعد اطفال الاحمدیہ کا اجلاس عام بلا یا۔اطفال کے عہد یداروں کو ان کی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں نبھانے کی طرف توجہ دلائی اور بچوں کو دینی معلومات سیکھنے کے طریقے