تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 415 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 415

۴۱۵ مقام: سرگودھا شہر مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: نماز مغرب و عشاء کے بعد تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ ، مطالعہ کتب اور تحریک جدید کے مالی جہاد پر روشنی ڈالی اور جلد خوش کن نتائج ظاہر کرنے کی تلقین کی۔مرکزی امتحانات میں پہلے سے زیادہ شمولیت کی طرف توجہ دلائی۔تحریک جدید کا ٹارگٹ پورا کرنے کا وعدہ لیا گیا۔حاضری ایک سوا کیس تھی۔تاریخ: اکتوبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندگان: مولانا غلام باری صاحب سیف ، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید تاریخ : یکم اکتوبر ۱۹۹۰ء مقام : کریم نگر۔بیت الفضل فیصل آباد مرکزی نمائندے مکرم سید احمد علی شاہ صاحب، مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب، مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب مکرم مرزامحمد الدین ناز صاحب ، مکرم محموداحمد بنگالی صاحب ، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کرم صوفی محمد اسحاق صاحب، مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مختصر رپورٹ : مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے کریم نگر میں سیرت کے موضوع پر تقریر کی۔کل حاضری ساٹھ رہی۔مکرم مرز امحمد الدین ناز صاحب نے اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے بیت الفضل میں تقاریر کیں۔وہاں کل حاضری پینتالیس رہی۔تاریخ: ۲ اکتوبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی غلام باری سیف صاحب مقام : دارالرحمت شرقی الف ربوہ مختصر رپورٹ : مکرم مولا نا صاحب نے سامعین سے خطاب فرمایا اور اخلاق حسنہ کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری ایک سوسات رہی۔تاریخ: ۱۹کتوبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم حافظ مظفر احمد صاحب مقام: دار البرکات ربوہ مختصر رپورٹ : مکرم حافظ صاحب نے عبادت کی اہمیت اور امام وقت کی اطاعت کے عنوان پر تقریر کی۔حاضری ا یک سوستا ون تھی۔تاریخ : ۱۳ کتوبر ۱۹۹۰ء مقام: کولوتا رژ ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندے: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم مبشر احمد صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : مکرم مبشر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت واضح کی اور مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے سلائیڈ ز دکھا ئیں۔کل حاضری مردسترہ ، مستورات تمہیں اور غیر از جماعت اُنہیں رہی۔تاریخ : ۴ اکتوبر ۱۹۹۰ء مقام : شاہ فیصل کالونی کراچی مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی دین محمد شاہد صاحب