تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 416
مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بعد نماز مغرب منعقد ہوا۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے تقریر کی جس میں پینتالیس غیر از جماعت سمیت کل حاضری تین سو پچاس رہی۔تاریخ : ۵ اکتوبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم دین محمد شاہد صاحب مقام : عزیز آباد کراچی مختصر رپورٹ: عزیز آباد میں بیت العزیز میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا۔" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عالی مقام کے موضوع پر مرکزی نمائندہ نے تقریر کی۔کل حاضری تین سو چوہتر رہی جن میں چالیس غیر از جماعت شامل تھے۔جلسہ کے بعد مجلس سوال وجواب کا انعقاد کیا گیا۔تاریخ : ۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء مقام : مارٹن روڈ کراچی مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی دین محمد شاہد صاحب مختصر رپورٹ : بیت الحمد مارٹن روڈ کراچی میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا جس میں مکرم مولوی صاحب نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق فاضلہ کے عنوان پر روشنی ڈالی کل حاضری پندرہ غیر از جماعت سمیت تین سو رہی۔تاریخ : ۷ اکتوبر ۱۹۹۰ء مقام: رتن ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندے: مکرم محمد اسلم صابر صاحب قائدتر بیت ، مکرم مظفر منصور صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : نماز مغرب کے بعد تلاوت و نظم کے ساتھ اجلاس کا آغاز ہوا۔مکرم مظفر منصور صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے اقتباسات سنائے بعد میں مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے جماعتی تنظیموں کی اہمیت و افادیت بیان کر کے قرآن کی تلاوت اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری مردوزن اکہتر رہی۔تاریخ: ۱۸ کتوبر ۱۹۹۰ء مقام: بھیرہ ضلع سرگودھا مرکزی نمائندے مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر، مکرم مظفر منصور صاحب مختصر رپورٹ : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں اراکین وفد نے تقاریر کیں اور بعد میں سلائیڈ ز پروگرام ہوا۔کل حاضری چھتیں رہی۔تاریخ: ۸ اکتوبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مقام : بجکہ ضلع سرگودھا رپورٹ : مغرب وعشاء کے بعد سلائیڈز پروگرام اور اجلاس عام ہوا۔نو غیر از جماعت سمیت کل حاضری باسٹھ تھی۔تاریخ : ۱۰ اکتوبر ۱۹۹۰ء مقام: بیداد پورضلع شیخو پوره مرکزی نمائندے: مکرم مظفر منصور صاحب، مکرم عبدالوہاب صاحب