تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 402
۴۰۲ احمدیت کا مختصر تعارف اور اکناف عالم میں اشاعت دین کے سلسلے میں جماعت احمدیہ کی خدمات پیش کیں اس کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔حاضری باسٹھ تھی۔ان میں ستائیس غیر از جماعت بھی شامل تھے۔ترسیل لٹریچر : محرم کے موقع پر شعبہ اشاعت نے احباب و معززین کو پیغام حق پہنچانے کی غرض سے حضرت امام حسین کا عالی مقام جس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس شامل ہے ، دوسو پچاس اہم شیعہ احباب آئمہ اور معززین کو داعیان الی اللہ کے تعاون سے فوٹو کا پیاں کروا کر ارسال کیا۔تاریخ: ۲۷ جولائی ۱۹۹۰ ء مقام مردان مرکزی نمائندگان : مکرم مبشر احمد صاحب ناصر مربی سلسله، مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب مربی سلسله مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم مبشر احمد صاحب نے تربیت اولا د اور تحریک جدید کے موضوع پر خطبہ دیا۔جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم: بعد نماز جمعہ جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہوا جس میں مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب مربی سلسلہ مردان نے تیمارداری خلق عظیم کا حصہ ہے کے موضوع پر اور مکرم مبشر احمد صاحب ناصر نے ”لقاء الہی کے موضوع پر تقاریر کیں۔حاضری ستاون تھی۔تاریخ : ۲۷ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: اچینی پایاں مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد عمومی مررپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے خطبہ جمعہ میں جماعت پر خدا تعالیٰ کے فضل و انعامات اور نشانات کا ذکر کر کے ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔باہمی اخوت و محبت ، تربیت اولاد، نماز با جماعت اور دعا کی تلقین کی۔قبولیت دعا کے واقعات سنائے۔نماز جمعہ کے بعد سوالات کے جواب دیئے۔حاضری ستر تھی۔تاریخ : ۲۷ جولائی ۱۹۹۰ء مقام پشاور مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ ررپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے نئی صدی کے تقاضے اور پانچ بنیادی اخلاق کے موضوعات پر خطبہ کیا۔مختصر اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد وفات مسیح کے موضوع پر دو تقاریر کے بعد مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے غیر از جماعت احباب کی طرف سے پیش کئے جانے والے دلائل پر تبصرہ کیا۔اس کے بعد سوالات ہوئے۔حاضری ایک سو میں تھی۔تاریخ : ۲۹ جولائی ۱۹۹۰ء مقام : تخت ہزارہ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر ررپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب وعشاء اجلاس عام میں مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے عہد یداروں کو وقت کی قربانی کرنے کی طرف توجہ دلائی اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے عہد کرنے کا واقعہ پیش کیا اور پانچ بنیادی اخلاق خصوصاً سچائی کی طرف توجہ دلائی۔