تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 395 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 395

تاریخ : ۱۳ جوان ۱۹۹۰ء ۳۹۵ مقام : حافظ آباد مرکزی نمائندگان: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم مولانامحمد اشرف صاحب اسحاق مختصرر مر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز عشاء مکرم مولانا محمد اشرف صاحب اسحاق نے دعوت الی اللہ پر تقریر کی۔دوستوں سے زیارت مرکز کے لئے وعدہ جات لئے۔اس کے بعد مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے سلائیڈز دکھا ئیں۔حاضری اڑسٹھ تھی۔تاریخ: ۱۵ جون ۱۹۹۰ء مقام : چک نمبر ۸۸ شمالی ضلع سرگودها مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ایم۔اے نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مرکزی نمائندہ نے عہدیداران مقامی کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔نیز دعوت الی اللہ کے کام کو تیز کرنے اور اس کے مختلف ذرائع اور اثمار بتائے۔افرد جماعت کی عمومی تربیت اور اولاد کو سلسلہ عالیہ احمدیہ سے لگاؤ اور مذہبی مسائل کی اہمیت بتائی۔اس کے بعد سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔حاضری تینتالیس تھی۔تاریخ : ۲۲ جون ۱۹۹۰ء مقام: گوجره مرکزی نمائندہ : مکرم میاں مبارک احمد صاحب (انصاف کمپنی والے ) ررپورٹ انفرادی رابطہ احباب جماعت سے انفرادی رابطہ کیا گیا اور تحریک جدید کے وعدہ جات اور اضافہ جات کی طرف توجہ دلائی گئی۔اجلاس عام: جمعہ کی نماز کے بعد اجلاس عام میں دوبارہ احباب کو تحریک جدید کے وعدہ جات میں اضافے کی طرف توجہ دلائی جس کے نتیجہ میں پانچ ہزار تین سو چھبیس روپے کا اضافہ ہوا جو کہ اصل وعدے کے برابر تھا۔نماز با جماعت اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری ست تھی۔تاریخ: ۲۴٬۲۳ جون ۱۹۹۰ء االیه مقام: اوکاڑہ مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: مرکزی نمائندہ نے احباب کو حضور انور کی تحریک دعوت الی اللہ میں شرکت کی تلقین کی اور موثر اور کامیاب طریقے بتائے۔حاضری تھیں تھی۔درس القرآن: نماز فجر کے بعد درس القرآن دیا گیا۔تازہ ایمان افروز واقعات بیان کئے۔جماعت کی ترقی کے اصول بیان فرمودہ حضرت مصلح موعود بیان کئے۔کل حاضری بار تھی۔زعماء، صدر صاحبان و عہدیداران ضلع اوکاڑہ کا اجلاس: حسب پروگرام مکرم ڈاکٹر چوہدری محمد نواز صاحب امیر ضلع کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے دعوت الی اللہ کے پینتالیس طریقے اپنے عملی تجربات کی روشنی میں بیان کئے جن پر امیر صاحب ضلع نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا اور احباب جماعت کو ان پر