تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 389 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 389

۳۸۹ تاریخ : ۲۴ مئی ۱۹۹۰ء مقام: کھاریاں مرکزی نمائندگان: مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : میٹنگ ضلعی نگران دعوت الی اللہ ومشاورتی کمیٹی: پہلے سیکرٹری ضلعی کمیٹی نے رپورٹس بیان کیں۔بعد ازاں مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے دعوت الی اللہ کے ذرائع اور طریقوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس کے بعد مکرم شمیم احمد صاحب خالد نے تنظیمی پہلو دعوت عمل اور طریقہ کار کا جائزہ لیا اور مرکزی ہدایات حاضرین تک پہنچا ئیں۔حاضرین نے اس سال ذاتی طور پر انتالیس پھلوں کا وعدہ کیا۔آٹھ وفود پینتیس احباب پر مشتمل زیارت ربوہ کے لئے لانے کا وعدہ کیا۔قریبی دیہات میں جماعتیں قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔جائزہ سے معلوم ہوا کہ داعیان کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار نو سو ہو گئی ہے۔پچھلے ہفتہ ہی کنجاہ میں دو افراد بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔خطبہ جمعہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے خطبہ جمعہ میں برکات خلافت اور دعوت الی اللہ کے فوائد بیان کئے۔حاضری چارسو پچاس تھی۔مجلس سوال و جواب: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے کے جوابات دیئے۔حاضری قریباً تین سوتھی۔مقام مصطفی آباد ( قصور ) تاریخ : ۲۱ مئی ۱۹۹۰ء مرکزی نمائنده : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : مصطفی آباد قصور میں نماز عصر ادا کی گئی۔اطفال اور خدام سے اشعار سن کر تین نسخے درشمشین کے انعام میں دیئے گئے۔تحریک جدید کے ٹارگٹ دو ہزار چار سو کے مقابل دو ہزار سات سو تہتر کے وعدے ہوئے اور وصولی آٹھ سو تئیس روپے ہوئی۔سو فیصد ادائیگی کی طرف توجہ دلائی گئی۔تمام افراد سے وعدہ لیا گیا کہ وہ اپنے دو دو دوستوں کو زیارت مرکز کے لئے ربوہ لے کر آئیں گے۔تاریخ : ۲۱ مئی ۱۹۹۰ء مقام: قصور شہر مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : قصور شہر میں مغرب کی نماز ادا کی گئی۔بعد ازاں مکرم مربی صاحب کے ذریعہ نما ز سادہ کی دہرائی کی گئی اور توجہ دلائی گئی کہ اس طرز پر انصار اپنے اپنے گھروں میں نماز سادہ دہرانے اور اس کا ترجمہ سنانے کا عملی پروگرام شروع کریں۔تحریک جدید کے ٹارگٹ پانچ ہزار پانچ سو کے مقابل وعدہ پانچ ہزار نو سو پینتیس روپے ہے۔وصولی تقریباً نصف تھی۔بقیہ کے بارے میں مکرم صدر صاحب جماعت نے یقین دہانی کروائی کہ جلد وصول کر لیا جائے گا۔دعوت الی اللہ کے تحت اپنے اپنے دوستوں کو ربوہ لانے کی تحریک کی گئی۔دو انصار بیمار تھے۔باقی حاضری میں تھی۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۹۰ء مقام: سرگودھا شہر