تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 335 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 335

۳۳۵ تاریخ : ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۹ء مقام: پشاور نماز جمعه مورخہ ۲۷ اکتوبر کو پشاور میں نماز جمعہ مرکزی نمائندہ مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے پڑھائی۔خطبہ جمعہ میں احباب جماعت کو دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی اور اس کی اہمیت بیان کی۔حاضری تقریبادوس تھی۔اجلاس عام بعد نماز جمعہ اجلاس عام ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا نے حضور انور کے خطبات کی روشنی میں نماز با جماعت اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تقریباً دو سوتھی۔مجلس سوال و جواب : اجلاس عام کے دوران مجلس سوال و جواب کا اہتمام بھی کیا گیا مکرم اکسیر صاحب نے جوابات دیئے۔یہ پروگرام چار بجے اختتام پذیر ہوا۔اس کے بعد وفدا چینی پایاں روانہ ہوا۔تاریخ: ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۹ء مقام: اچینی پایاں انفرادی رابطہ مورخہ ۲۷ اکتوبر کو بعد نماز مغرب و عشاء مرکزی وفد نے بعض احمدی بھائیوں سے گھروں میں ملاقات کی اور ان کو اخوت کے بارہ میں تلقین کی اور ان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔بعد ازاں وفد رات واپس پشاور آ گیا جہاں رات قیام کیا اور اگلے دن ربوہ واپسی کا سفر اختیار کیا۔تاریخ: ۳۰ اکتوبر ۱۹۸۹ء مقام: ماڈل ٹاؤن لاہور مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال مررپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب وعشاء کے بعد اجلاس عام میں مرکزی نمائندہ نے تربیت اولاد“ کے موضوع پر ایک پر اثر خطاب فرمایا اور نئی نسل کی تربیت کی طرف توجہ دلائی۔بعدہ مبلغ انگلستان مکرم بشیر احمد صاحب آرچرڈ نے انگریزی زبان میں بہت خوبصورت انداز میں بعض نیکیوں کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے تربیتی تقریر کی جس میں واقعات کی مدد سے نماز با جماعت، دعوت الی اللہ اور تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں حاضری چارسو تھی۔