تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 328
۳۲۸ بارہ میں حضور انور کے خطبات کی روشنی میں توجہ دلائی۔حاضری ایک سو باسٹھ تھی۔اجلاس زعماء حلقہ جات : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے عہدیداران کو ان کے فرائض کے بارے میں توجہ دلائی نیز رپورٹ اور چندہ بھجوانے کی تاکید کی۔تاریخ: ۲۵ اگست ۱۹۸۹ء مقام: بہاولپور مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء ضلع مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے زعماء کرام سے ان کے کام کا جائزہ لیا اور مرکزی ہدایات دیں۔رپورٹ بھیجوانے کی تاکید کی۔حاضری A تھی۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے احباب جماعت کو دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔جمعہ میں حاضری سو تھی۔اجلاس عام بعد نماز جمعہ اجلاس عام میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے حضور انور کے خطبات کی روشنی میں تربیت اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔نیز بچوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دلائی۔حاضری قریباً سو تھی۔تاریخ: ۲۵ اگست ۱۹۸۹ء مقام: لاٹھیا نوالہ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی بشیر احمد صاحب قمر مربی سلسله مختصر رپورٹ: خطبہ جمعہ: مکرم مولوی صاحب نے احباب کو حضور انور کے ارشا د بابت قیام جمعہ کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام میں مکرم مولوی بشیر احمد صاحب قمر نے دعوت الی اللہ اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تقریباً سو تھی۔تاریخ: ۲۵ اگست ۱۹۸۹ء مقام: خوشاب مرکزی نمائندہ: مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نائب صدر صف دوم مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء مضلع : اجلاس زعماء میں نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ ، رپورٹس، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، قرآن کریم ناظرہ کا مجلس وار جائزہ لیا گیا۔طریقہ کار دریافت کر کے ہدایات دی گئیں۔تربیتی وفود کے ذریعہ نماز با جماعت میں سستی دور کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔جن مجالس میں مجلس عاملہ نہیں بنی تھی۔انہیں عاملہ بنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری زعماء تھی۔خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں ادخلوا في السلم كافة کے تحت سچا احمدی بننے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد مقامی کی ہدایت کی روشنی میں رشتہ ناطہ میں بھی کچی احمدیت کو پیش نظر رکھنے کی تلقین کی۔حاضری پچہتر تھی۔مجلس سوال و جواب : مجلس سوال و جواب کافی دلچسپ تھی۔مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے احباب کے سوالات کے جواب دیئے۔حاضری سینتیس تھی۔تاریخ: ۲۵ اگست ۱۹۸۹ء مقام: فاروق آباد ضلع شیخو پوره