تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 295 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 295

۲۹۵ تاریخ: ۹ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام : دا تا زید کا ضلع سیالکوٹ مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم محمد اسلم شاد صاحب صابر قائد تجنید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : صبح دس بجے صدر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔مکرم مولا نا سید احمد علی شاہ صاحب نے دعوت الی اللہ، مکرم صابر صاحب نے تربیتی امور اور محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے اطاعت خلافت اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس کے بعد پینتالیس منٹ تک مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔اس اجلاس میں چوبیس غیر از جماعت شامل ہوئے۔حاضری نو سو پچھیں تھی۔تاریخ : ۱۰ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام : گھسیٹ پورہ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد تربیت، مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر، مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم بشیر احمد صاحب قمر نے تربیت اور صلہ رحمی کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب نے قبولیت دعا اور مباہلہ کے متعلق ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الرابع سنائے۔اس کے علاوہ تحریک جدید کے مالی جہاد میں شریک ہونے کی تلقین کی۔انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔نماز با جماعت کی تلقین کی گئی۔آخر میں صدرا جلاس محترم محمد اسلم صاحب شاد حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے انصار کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور حضور انور کے ارشاد کے مطابق بچوں کو خاص طور پر نماز با جماعت کا عادی بنانے اور ان کے اگلی صدی میں داخل ہونے سے قبل صحیح رنگ میں تربیت کرنے کی تلقین کی۔اجلاس کی حاضری ایک سو چالیس تھی۔تاریخ : ۱۱ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام : گنڈا سنگھ والا ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر انصار اللہ ، مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع، مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب نائب ناظم ضلع مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد اجلاس ہوا جس میں مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب نائب ناظم ضلع فیصل آباد نے حضور انور کے خطبات کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔اس کے بعد قائد مقامی خدام الاحمدیہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس پڑھ کر سنایا جس میں جماعت پر ابتلاء اور پھر عظیم الشان انجام کا ذکر ہے۔بعدہ مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے نماز با جماعت اور دعاؤں کی تحریک کی۔مکرم ناظم صاحب ضلع مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب نے تازہ نشانات کا ذکر کیا۔اجلاس کی حاضری سینتیس تھی۔تاریخ : ۱۲ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام: تخت ہزارہ ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے نماز با جماعت اور تحریک جدید کے مالی جہاد میں