تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 294 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 294

۲۹۴ تاریخ : ۶ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام : گلگشت کالونی ملتان مقام : چک ۹۸ شمالی ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب مکرم صوفی محمد اسحق صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اجلاس عام بعد نماز مغرب ہوا۔مکرم صوفی محمد الحق صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے خدمت دین کے لئے وقت کی قربانی پیش کرنے کی درخواست کی۔حضور کے خطبہ جمعہ ۱۹۸۳ء کا اقتباس سنایا گیا۔حاضری اجلاس انچاس تھی۔اجلاس مجلس عاملہ: بعد نماز عشاء اجلاس مجلس عاملہ ہوا جس میں انتخاب زعیم کے علاوہ اجلاس عام، نماز با جماعت اور بالخصوص دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری پندرہ تھی۔تاریخ : ۷، ۸ دسمبر ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ: زعماء ضلع نائب ناظمین، امیر صاحب شہر اور حلقہ جات کے عہد یدار شامل تھے۔گذشتہ ماہ کی سہ ماہی کا جائزہ لیا گیا۔بقایا جات کی طرف توجہ دلائی گئی۔مبلغ آٹھ ہزار پانچ سو روپے کی وصولی ہوئی۔تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔نماز با جماعت کی حاضری پہلے سے بہتر پائی گئی۔باہمی مشورہ سے مغرب کی نماز میں حاضری سو فیصد کرنے کا تہیہ کیا گیا۔نیز یہ کہ اطفال، خدام اور انصار کی حاضری صدر صاحب جماعت کی نگرانی میں لگائی جائے۔حاضری ہیں تھی۔دعوت الی اللہ : اس کے تحت درخواست کی گئی کہ مرکزی سکیم پر عمل کیا جائے اور ہر احمدی سے داعی الی اللہ بننے کا وعدہ لیا جائے۔گزشتہ سہ ماہی میں چند پھل ملے ہیں مگر اب زیادہ کے لئے کوشش کی جائے۔تاریخ: ۷، ۸ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام : خانیوال شہر مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا مختصر رپورٹ :نماز تجد: نماز تہجد میں حاضری گیارہ تھی۔آئندہ تہجد کی حاضری بڑھانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ویڈیو کیسٹ : بروز جمعہ صبح نو بجے حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی سوال و جواب کی ویڈیو کیسٹ دکھائی گئی جس میں دس مجالس کے زعماء اور مقامی دوستوں نے شرکت کی۔نماز جمعہ میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تحریک جدید کے مقاصد اور اس کے ذریعہ جو کام ہو رہے ہیں ، کی تفصیل بتائی نیز نماز جمعہ میں مالی جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔حاضری ساٹھ تھی۔اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام میں مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے نیتوں کو درست کرنے اور اگلی نسل کی تربیت کی طرف توجہ دلائی اس کے بعد مکرم محمد اسلم شاد صاحب نے حضورانور کے خطبات کی روشنی میں کمزوریوں کو دور کرنے ، بچوں کی تربیت، نماز با جماعت ، دعاؤں اور دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اجلاس کی حاضری پچاس کے قریب تھی۔