تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 293 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 293

۲۹۳ نماز جمعہ: خطبہ جمعہ مکرم خواجہ صاحب نے دیا جس میں انہوں نے احباب جماعت کو حضور انور کے خطبات کی روشنی میں مباہلہ کی کامیابی کے لئے دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔اس کے علاوہ حضور انور کے خطبہ ۴ نومبر کا خلاصہ بابت تحریک جدید کا سال نو کے آغاز پڑھ کر سنایا اور اس بابرکت تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی۔مردوزن کی کل حاضری ایک سو اٹھاسی رہی۔اجلاس عام ( دوسرا حصہ ) : بعد نماز جمعہ اجلاس عام ہوا۔جس کی صدارت مکرم ڈاکٹر محمد بشیر صاحب امیر جماعت نے کی جس میں دو مقامی احباب جماعت نے تربیتی موضوعات پر تقاریر کیں اس کے بعد شام پانچ بجے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔حاضری ساٹھ رہی۔درس القرآن : مورخہ ۱۲ نومبر کوٹلی میں نماز فجر کے بعد درس القرآن دیا گیا جو مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے دیا۔اس میں انہوں نے حضورانور کے ارشادات کی روشنی میں سچائی کی اہمیت بیان کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے واقعہ مقدمہ ڈاکخانہ کا حوالہ بھی دیا۔حاضری ہیں رہی۔اسی روز وفد واپس ربوہ رات دس بجے پہنچا۔تاریخ: ۵ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام: جھنگ صدر ارکین : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم محمد اسلم صاحب صابر، مکرم محمد اسلم منگل صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے نماز با جماعت اور مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے خطبات جمعہ کی روشنی میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔صدر محترم نے موجودہ دور کی ذمہ داریوں اور انگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے کمزوریوں کو دور کرنے اور مجلس کے کام میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔صدر محترم نے تعلیمی سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری انصار انتیس ، خدام گیارہ ، انصار پانچ تھی۔اجلاس ضلعی عاملہ: مکرم قائد تربیت صاحب نے مرکزی دفاتر کے تیار کردہ گوشواروں کی روشنی میں جائزہ لیا۔صدر محترم نے ہدایات دیتے ہوئے رابطہ نماز با جماعت، نوجوانوں کی تربیت ، انہیں بری سوسائٹی سے بچانے اور حضور انور کے خطبات سننے سنانے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۵ دسمبر ۱۹۸۸ء ی ی صدر مقام : عنایت پور بھٹیاں ضلع جھنگ مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے دوستوں کو نماز با جماعت کے بارے میں تلقین کی۔بچوں اور بڑوں کو ربوہ کی زیارت کی تحریک کی۔تحریک جدید کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔بیرون ملک کام کی وسعت بیان کی۔نیز بچوں کو اکٹھا کر کے کلمہ طیبہ سنا گیا۔حاضری اجلاس چوون رہی۔