تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 280 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 280

۲۸۰ تاریخ: ۱۲ اگست ۱۹۸۸ء مقام : دہلی گیٹ لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد ، مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب مربیان سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس داعیان مورخہ ۱۲ اگست ۱۹۸۸ ء کو بیت الحمد دہلی گیٹ میں داعیان الی اللہ کا اجلاس صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا جو نماز جمعہ کے بعد تین بجے سہ پہر تک جاری رہا۔پہلا اجلاس عام : ساڑھے نو بجے شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد مسئلہ ختم نبوت ، وفات مسیح ناصری علیہ السلام اور صداقت حضرت مسیح علیہ السلام کے عنوانات پر بالترتیب مکرم مولانا بشیر الدین احمد صاحب، مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب، مکرم ناصر محمود صاحب مربی سلسلہ دارالذکر نے تقاریر کیں۔کل حاضری اٹھاون تھی۔دوسرا اجلاس عام : چائے کے وقفہ کے بعد ساڑھے گیارہ بجے دوسرا اجلاس زیر صدارت میاں مبارک علی صاحب زعیم اعلی مجلس دہلی گیٹ شروع ہوا۔مکرم مولا نا دین محمد شاہد صاحب نے اعتراضات کے مفصل اور مدلل جواب دیئے۔تیسرا اجلاس عام : نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مکرم زعیم اعلیٰ صاحب مجلس کی صدارت میں تیسرا اجلاس شروع ہوا۔علمی سوالات کے جوابات انصار، خدام اور اطفال سے لئے گئے۔اس کے بعد ختم نبوت پر اُٹھائے گئے اعتراضات کا مفصل جواب مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے دیا۔اس طرح یہ اجلاس تین بجے دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔تاریخ : ۱۷ اگست ۱۹۸۸ء مقام: شالا مارٹاؤن لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد، مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام شروع ہوا۔تلاوت اور عہد کے بعد مکرم محمد عبداللہ صاحب نے دعوت الی اللہ کے اہم گر اور دعا کی اہمیت بیان کی پھر مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے گذشتہ مساعی کا جائزہ لیا اور چپچیس منٹ تک مزید دعوت الی اللہ کے ذرائع بتائے۔حاضری ایک سوستائیس تھی۔تاریخ : ۱۹ اگست ۱۹۸۸ء مقام : ساہیوال مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد تربیت ، مکرم مولا نا صوفی محمد اسحق صاحب ، مکرم خواجه محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن مجلس مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: سو گیارہ بجے قبل دو پہر دعا کے ساتھ اجلاس زعماء شروع ہوا۔سب سے پہلے مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے شعبہ عمومی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے بہتری پیدا کرنے کے لئے توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم محمد اسلم شاد صاحب نے شعبہ وار تفصیلی جائزہ لیا۔آخر میں مکرم شاد صاحب نے نماز با جماعت اور نماز جمعہ کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس بارہ بجے ختم ہوا۔حاضری زعماء تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولانا صوفی محمد الحق صاحب نے تربیتی امور اور مالی قربانیوں پر خطبہ دیا۔حاضری مرد وزن سو