تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 264 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 264

۲۶۴ کے بعد وفد دوالمیال روانہ ہو گیا۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۸۸ء مقام: دوالمیال ضلع چکوال مختصر رپورٹ : اجلاس عام: بعد نماز مغرب مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام مکرم میجر احمد سرتاج صاحب زعیم مجلس کی زیر صدارت ہوا۔مکرم ملک منور احمد صاحب احسان نے اطاعت کے موضوع پر خطاب کیا اس کے بعد مکرم مرزا محمد یوسف صاحب نیر نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے داعی الی اللہ کی خصوصیات بیان کیں۔مکرم میجر صاحب کے اختتامی خطاب پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔اس دوران حاضری مرد وزن تقریباً سو رہی۔اجلاس کے بعد خدام نے سوالات بھی کئے جن کے مکرم مرزا محمد یوسف صاحب نیر نے جوابات دیئے۔تاریخ : ۳ جون ۱۹۸۸ء مقام : بوریوالہ ضلع وہاڑی مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی عبد المالک صاحب، مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم مولوی حمید اللہ خان صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ: نماز جمعہ مجلس انصار اللہ کے تحت بوریوالہ میں تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس کا آغاز جمعہ کی نماز سے ہوا۔خطبہ جمعہ مکرم مولا نا عبدالمالک صاحب نے حضور کے خطبہ جمعہ بسلسلہ رمضان المبارک کے خلاصہ کی صورت میں دیا۔نماز جمعہ اور عصر جمع کی گئی۔ب اجلاس عام : بعد نماز جمعہ اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے برکات خلافت اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی تحریکات کے موضوع پر گزارشات پیش کیں اس کے علاوہ حضور کے الفاظ میں کی گئی تحریکات کے اقتباسات بھی پڑھ کر سنائے۔اس کے بعد مکرم حمید اللہ خان صاحب مربی سلسلہ لیہ نے آیت استخلاف کی روشنی میں خلافت کی اہمیت بیان کی۔مکرم مولوی عبد المالک صاحب نے احباب کو حضور انور کے ساتھ رابطہ بذریعہ خطوط پر توجہ دلائی۔حاضری انصار نو ، خدام چھ ، اطفال تین ، زعماء مجالس چھ، ا لجنات سمیت اٹھائیس رہی۔اجلاس عاملہ اجلاس عام کے بعد اجلاس عاملہ منعقد ہوا۔جس میں مرکزی نمائندگان نے عہدیداران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور توجہ طلب شعبہ جات کی طرف توجہ دلائی۔خاص طور پر دعوت الی اللہ ، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، نماز با جماعت، اجلاس عام نماز جمعہ، جھوٹ کے خلاف سچ کی حفاظت کے لئے جہاد کی طرف توجہ دلائی۔اس کے علاوہ نائب ناظمین کو مجالس کے دورہ جات کی طرف بھی توجہ دلائی۔حاضری زعماء مجالس چھ ، نائب ناظمین پانچ اور ناظم صاحب ضلع سمیت بارہ رہی۔اجلاس خدام: بعد نماز عشاء خدام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی نمائندگان نے حضور کے ارشاد کی روشنی میں خدام کا علمی جائزہ لیا اور بعض اہم مسائل سے متعلق سوالات کئے گئے اور وضاحت بھی کی۔اجلاس میں خدام حاضر تھے۔