تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 252
۲۵۲ مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ، مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نائب قائد تربیت مختصر رپورٹ : چک نمبر ۱۶۶ مراد: اجلاس عام : مورخه ۱۹ار فروری کو چک نمبر ۱۶۶ مراد میں اجلاس عام کا آغاز نماز تہجد سے ہوا جس میں پچاس مرد اور تمیں مستورات نے شرکت کی اس کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے دعوت الی اللہ اور مطالعہ کتب کی طرف احباب کو توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم بشیر احمد صاحب قمر نے اپنے افریقہ میں قیام کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت الی اللہ اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد وفد بہاولنگر روانہ ہو گیا۔۲۲ مقام: رحیم یارخان شهر و خانپور اجلاس عام بہاولنگر : بعد نماز جمعہ اجلاس عام منعقد ہوا جس میں مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے احباب کو ان کی ذمہ داریوں خصوصاً تربیت اولا د، درس قرآن اور روحانی جنگ جیتنے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم بشیر احمد صاحب قمر نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس بیان کرتے ہوئے تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کی۔جمعہ کے دوران مسجد بھری ہوئی تھی۔اس کے بعد اجلاس زعماء مجالس منعقد ہوا جس میں شا کی نمائندگی ہوئی۔زعماء کو عمومی ، تعلیم ، تربیت، تحریک جدید ، وقف جدید اور اصلاح وارشاد کے شعبہ جات کے متعلق ہدایات دی گئیں۔تاریخ: ۱۹ فروری ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء مجالس ضلع رحیم یار خان : زعماء مجالس کے اجلاس ساڑھے گیارہ بجے قبل دو پہر شروع ہوا۔مجالس کی نمائندگی ہوئی۔کار کردگی کا جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں۔مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ تحریک جدید کے اغراض و مقاصد بیان کر کے مالی قربانیوں اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کا ذکر کیا۔اجلاس عاملہ رحیم یار خان شہر: نماز جمعہ کے بعد اجلاس عاملہ منعقد ہوا ۸ - سمبران شامل ہوئے۔کام کا جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں اس کے بعد وفد خانپور روانہ ہو گیا۔اجلاس عام مجلس انصار اللہ خانپور شہر : نماز عشاء کے بعد اجلاس عام منعقد ہوا جس میں دیگر تربیتی امور کے علاوہ تحریک جدید کے وعدوں میں حیثیت کے مطابق اضافہ کرنے کی تحریک کی۔اجلاس میں حاضری انصار چار، خدام چھ ، اطفال دو، بجنات پانچ ، ایک ناصرہ سمیت اٹھار تھی۔تاریخ: ۱۹فروری ۱۹۸۸ء مقام: چک ۱۷ اچھور ضلع شیخو پوره مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری عزیز احمد صاحب مربی سلسلہ مقیم سانگلہ ہل مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مجلس انصار اللہ کے تحت چک نمبر ۱۱۷ چھور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔جس میں تحصیل سانگلہ کی جماعتوں نے شمولیت کی۔مقامی مربی سلسلہ مکرم عزیز احمد صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔جمعہ کے بعد کھانے سے فارغ ہو کر جلسہ کی کارروائی شروع