تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 249 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 249

۲۴۹ وعدہ جات میں اضافہ اور شعبہ تربیت کے تحت نماز با جماعت کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی۔تاریخ : ۳ فروری ۱۹۸۸ء مقام: چنیوٹ مرکزی نمائندگان: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مکرم اعجاز احمد صاحب کا رکن مجلس مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بسلسلہ دعوت الی اللہ پر روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت بیان کی۔اس کے بعد مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دور دور رہنے والے احباب کو گھر پر نماز با جماعت قائم کرنے کی تلقین کی گئی۔حاضری سات انصار، پانچ خدام اور گیارہ اطفال سمیت تئیس تھی۔تاریخ: ۵ فروری ۱۹۸۸ء مقام: لالیاں مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ،مکرم رشید احمد صاحب ارشد کا رکن مجلس مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا جس کا آغاز نماز جمعہ سے ہوا۔خطبہ جمعہ مکرم خواجہ صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بسلسلہ دعوت الی اللہ پر دیا۔جمعہ کے بعد اجلاس عام میں دیگر امور کے علاوہ نماز با جماعت اور نماز جمعہ کی طرف احباب کو توجہ دلائی گئی۔اس کے علاوہ کتب کی فروخت پر توجہ دلائی گئی۔اس پر دو ا حباب نے رسالہ انصار اللہ جاری کروایا۔انصار، خدام، اطفال، لجنات اور ناصرات کی کل حاضری پینتیس تھی۔تاریخ : ۸ فروری ۱۹۸۸ء مقام: اسلام آباد مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحر یک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔مرکزی نمائندہ نے پچاس منٹ تک دعوت الی اللہ کی اہمیت احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اور دعوت الی اللہ کے دوسرے بڑے میدان یعنی تحریک جدید کے مقاصد بیان کئے۔بعد میں اسلام آباد شہر کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا ان کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی گئی۔اجلاس عام میں حاضری انصار پچپن ، خدام آٹھ ، اطفال سات سمیت ستر تھی۔تاریخ: ۱۰ فروری ۱۹۸۸ء مقام: چنیوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نائب صدر اول، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تر بیت، مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر ثانی نائب قائد تربیت مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز جمعہ اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے اپنی تقریر میں اس دور کے تقاضے خصوصاً نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔مکرم اسماعیل صاحب منیر ثانی صاحب نے صبر واستقامت کے موضوع پر تقریر کی۔آخر میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے تربیت اولاد، نماز جمعہ اور نماز با جماعت کی اہمیت اجاگر کی۔احباب کو نمازوں میں باقاعدگی کی تلقین کی۔بعد ازاں مکرم صدر صاحب