تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 233
۲۳۳ حاضری تین سواتی تھی۔تاریخ: ۶ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : چک نمبر ۶۹ ر۔ب گھسیٹ پور ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم کیپٹین شمیم خالد صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : مجلس انصار اللہ چک نمبر ۶۹ ر۔ب گھسیٹ پورہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔مرکزی نمائندگان نے دیگر اہم امور مثلاً تربیت اولاد، نماز با جماعت تحریک جدید اور تعلیم وتربیت کی اہمیت بیان کی اور ان کی طرف احباب کو توجہ دلائی۔حاضری انصار ، خدام اور اطفال اٹھا سی رہی جبکہ مستورات کی حاضری بار تھی۔تاریخ : ۷ ادسمبر ۱۹۸۷ء مقام: گوجرانوالہ شہر مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد، مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نائب نا ظر اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : مجلس انصار اللہ گوجرانوالہ کے تحت امیر پارک میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے دعوت الی اللہ کے طریق کار اور اہمیت کے متعلق مدلل تقریر فرمائی۔اس کے بعد مرکزی وفد دا تا زید کا روانہ ہو گیا۔تاریخ: ۱۸دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : دا تا زید کاضلع سیالکوٹ مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم مولانا سید احمدعلی شاہ صاحب سررپورٹ : ۱۸ دسمبر کو صبح دس بجے مجالس انصار اللہ ضلع سیالکوٹ کے تحت بمقام دا تا زید کا چوتھا سالانہ اجتماع مکرم چوہدری شبیر صاحب کی صدارت میں ان کی افتتاحی تقریر سے شروع ہوا۔مرکزی نمائندگان کے علاوہ مکرم ملک حمید اللہ صاحب نے چندہ جات، خلافت کی اہمیت ، تحریک جدید ، دعوت الی اللہ کے موضوعات پر تقاریر کیں اس کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔حاضرین کے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔نماز جمعہ کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔جلسہ میں خدام، انصار، اطفال اور لجنہ دو ہزار سے زیادہ تھے جو دور دور سے مختلف سواریوں پردا تا زید کا تشریف لائے۔تاریخ: ۱۸ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : فیصل آبادشہر مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر انصار اللہ مرکزیہ مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور ناظر اصلاح وارشاد، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : مجالس انصار اللہ فیصل آباد شہر کے تحت جلسہ عام منعقد ہوا۔مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے انصار بھائیوں کو ان کی ذمہ داریوں خصوصاً تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے احباب کو تربیتی امور خصوصاً شرائط بیعت پر توجہ دلائی۔مثلاً نماز با جماعت نماز تہجد ، تلاوت قرآن پاک، استغفار،