تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 227 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 227

۲۲۷ مرکزی نمائندگان: مکرم ملک منور جاوید صاحب قائد تحریک جدید ، کرم غلام حسین صاحب کارکن مجلس مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء مجالس انصار اللہ ضلع سرگودھا منعقد کیا گیا جس میں چالیس زعماء مجالس شریک ہوئے۔دعوت الی اللہ ، تربیت اور تحریک جدید کے شعبہ جات کے بارے میں ان کی اہمیت اور کام کرنے کا طریق واضح کیا گیا کہ یہ ہماری ضرورت ہے کہ ہر احمدی داعی الی اللہ بن جائے۔تاریخ: ۸ استمبر ۱۹۸۷ء مقام: شیخو پوره مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا قائد تربیت، مکرم منصور احمد صاحب بشیر ، مکرم مولانا عطاءالکریم صاحب مربی سلسله مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ میں احباب کو تربیتی اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔بعد جمعہ اجلاس عام منعقد کیا گیا جس میں انصار اللہ کی جملہ مساعی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس کے بعد سلائیڈ ز کا پروگرام بھی کیا گیا۔مقام : دہلی گیٹ لاہور تاریخ : ۸ استمبر ۱۹۸۷ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالوہاب صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : نظامت علیاء انصار اللہ دہلی گیٹ کا اجلاس عام زیر صدارت کرنل دلدار احمد صاحب ناظم ضلع لاہور منعقد ہوا۔مختلف امور کے علاوہ دعوت الی اللہ کا جائزہ لیا گیا۔”دور ابتلاء میں جماعت کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر کی گئی۔شرکاء اجلاس کی تعداد ایک سو پچاس تھی۔اجلاس سے قبل سوال و جواب کی مجلس بھی ہوئی جس میں ایک نواحمدی دوست نے اپنے متعد د سوالات کے جوابات کے ذریعہ تشفی پائی اور خوشی کا اظہار کیا۔تاریخ : ۲۰ ستمبر ۱۹۸۷ء مقام: جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، تخت ہزارہ مرکزی نمائندگان: مکرم لطیف احمد صاحب شاہد مکرم رشید ز یروی صاحب ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ: ہر مجلس کے زعماء سے بالمشافہ ملاقات کی گئی۔جملہ مساعی کا جائزہ لیا گیا۔احباب کو تربیتی اور تبلیغی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔تحریک جدید کے وعدہ جات لئے گئے۔تاریخ :۲۲ تا ۳۰ ستمبر ۱۹۸۷ء مقام : بدین ، حیدر آباد (سندھ) مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب مختصر رپورٹ : اجتماع ضلع بدین : ۲۴، ۲۵ستمبر ۱۹۸۷ء کو سالانہ تربیتی اجماع بمقام احمد آباد ضلع بدین منعقد کیا گیا۔شرکا ء اجتماع کی تعداد ایک سوستر تھی۔اجلاس عام حیدرآباد : ۲۸ ستمبر ۱۹۸۷ء کو اجلاس عام منعقد کیا گیا۔حاضری کی تعداد میں تھی۔تاریخ: کیم ۲ اکتوبر ۱۹۸۷ء مقام : رحیم یارخان مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ، مکرم مولا نا لطیف احمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : یکم اکتوبر کو مجالس انصاراللہ ضلع رحیم یا ر خان کا اجتماع منعقد ہوا۔