تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 228 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 228

۲۲۸ تاریخ یکم، ۲ اکتوبر ۱۹۸۷ء مقام: وہاڑی مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں مربی سلسلہ، مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ: مجالس انصار اللہ ضلع وہاڑی کا سالانہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔تاریخ : ۲ اکتوبر ۱۹۸۷ء مقام ضلع گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد، مکرم مولا نا لطیف احمد صاحب شاہد، مکرم مولوی منصور احمد صاحب بشیر مربی سلسله، مکرم مولانا عبدالوہاب صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : مجالس انصار اللہ ضلع گجرات کا تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔تاریخ: ۲ اکتوبر ۱۹۸۷ء مقام : شادیوال ضلع گجرات مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد صاحب تحریک جدید مختصر رپورٹ : زعماء مجالس ضلع گجرات کا اجلاس دعوت الی اللہ منعقد ہوا جس میں دعوت الی اللہ کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا گیا اس کے علاوہ تحریک جدید کے اگلے مالی سال سے متعلق تحریک کی گئی۔اجلاس میں بائیس مجالس کے نمائندگان نے شرکت کی۔تاریخ: ۹۷۸ اکتوبر ۱۹۸۷ء مقام: اسلام آباد مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد، مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب، مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب مختصر رپورٹ : مجالس انصاراللہ ضلع اسلام آباد کا سالانہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔تاریخ: 9 اکتوبر ۱۹۸۷ء مجلس نے یہ پروگرام اپنے طور پر کیا۔مقام : واہ کینٹ ضلع راولپنڈی مختصر رپورٹ تربیتی اجتماع مجلس انصار اللہ واہ کینٹ نے اپنے طور پر منعقد کیا۔تاریخ : ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۷ء مقام : ترگڑی ضلع گوجرانوالہ علی پورضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان: مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم لطیف احمد صاحب شاہد مربی مختصر رپورٹ: گوجرانوالہ کے دو حلقوں ترگڑی اور علی پور چٹھہ میں انتظامی اور تربیتی اجلاس منعقد کئے گئے۔ترگڑی : خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ کی اہمیت پر زور دیا گیا اور نماز جمعہ کے بعد داعیان الی اللہ کی مساعی کا جائزہ لیا اور نئی ہدایات جاری کی گئیں۔جمعہ کی حاضری دو سو اکتیس اور اجلاس داعیان الی اللہ کی حاضری ساٹھ رہی۔سات مجالس کے نمائندگان بھی حاضر تھے۔علی پور چٹھہ : اس مجلس کی بیت الصلوۃ مخالفین نے سیل کروا دی تھی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیا مشن ہاؤس خرید نے