تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 141 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 141

۱۴۱ پر مشتمل تھیں۔خصوصی پیغام صدر محترم ماہ جون ۱۹۸۵ء میں ناظمین اضلاع کو صدر محترم کا خصوصی پیغام کارکنان دفتر مرکزیہ کے ذریعہ بھجوایا گیا۔یہ پیغام کلمہ طیبہ کے بیجز لگانے کے بارہ میں تھا۔خطبات جمعہ کی اشاعت ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے خطبات جمعہ خاص طور پر ۷ و ۱۴ فتح / دسمبر ۱۹۸۴ء کی کیسٹ مجلس انصار اللہ کی طرف سے دو ہزار کی تعداد میں تیار کروا کے تمام اضلاع میں غیر از جماعت احباب کو سنانے کے لئے ماہ فروری ۱۹۸۵ء میں ناظمین اضلاع کو بھجوائی گئیں۔اس سلسلہ میں یہ رپورٹس مرکز میں آئیں کہ جن غیر از جماعت دوستوں نے سنی ہیں، اُنہوں نے بہت اچھا اثر لیا ہے۔بعض لوگ تو بر ملا اظہار کر رہے ہیں کہ ہم احمدیوں کے عقیدہ کے متعلق پہلے اتنے واقف نہ تھے جتنے کہ اب ہوئے ہیں بلکہ کئی غیر از جماعت دوستوں نے ان کیسٹوں کی کا پیاں بھی کرائیں تا وہ اسے اپنے عزیز واقارب کو بھی سنا سکیں۔دوره ساہیوال، ملتان وصوبہ سندھ ماہ جولائی ۱۹۸۵ء میں ساہیوال، ملتان ، صوبہ سندھ کے تمام اضلاع بشمول کراچی کے دورہ کے لئے صدر محترم کی ہدایت پر ایک مرکزی وفد تشکیل دیا گیا جو مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب اور مکرم چوہدری محمد سلطان اکبر صاحب پر مشتمل تھا۔اس وفد نے نہایت محنت اور ذوق وشوق سے سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کیا۔خصوصی دوره مجالس صوبہ سندھ برائے شمولیت اجتماع ۱۹۸۵ء میں قرائن سے اس بات کی توقع کی جارہی تھی کہ مجلس کو سالانہ اجتماع کی اجازت مل جائے گی جس کی مجوزہ تاریخیں ۲۵ سے ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۵ تھی۔غیر معمولی حالات کے پیش نظر یہ ضروری سمجھا گیا تھا کہ کراچی کے علاوہ صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میں کراچی کے انصار کو بھجوا کر مجالس کا تفصیلی دورہ کروایا جائے اور ان مجالس کی سو فیصد نمائندگی کی کوشش کریں۔نیز زیادہ سے زیادہ تعداد میں اراکین کی شمولیت اور چندہ جات کی وصولی کی طرف بھی توجہ دلائی جائے۔اس مرکزی ہدایت پر مجلس عاملہ ضلع کراچی کا اجلاس ۲۹ ستمبر ۱۹۸۵ء کو گیسٹ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔اس ہنگامی اجلاس میں زعماء اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کراچی کی مجالس میں زعماء اعلیٰ کے ذریعہ عمل درآمد کرایا جائے گا اور اندرونِ سندھ ہدایات پہنچانے کے لئے تین مراکز (۱) حیدرآباد (۲) میر پور خاص