تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1034 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1034

۱۰۳۴ تقریر کی اور احباب کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔اس کے بعد علمی مقابلے منعقد ہوئے اس اجلاس میں مکرم یوسف خان صاحب زعیم اعلی مجلس کینیڈا نے باوجود تکلیف کے شرکت کی اور انصار کے مقابلوں کے بعد خطاب کیا۔دو پہر کھانے کے بعد نماز ظہر وعصر ادا کی گئی اور انعامات تقسیم کئے گئے۔بہترین حاضری کا انعام مجلس بریمپٹن اور بہترین مقابلوں کا انعام مجلس سکار بر وکو ملا۔اختتامی دعا کے بعد حاضرین کا گروپ فوٹو لیا گیا۔اس اجتماع کے انتظامات میں خدام نے بھی بڑی تندہی سے مدد کی۔(۶۸) لائبیریا لائبیریا کے صدر مقام منرویا میں پہلی مجلس انصار اللہ ۲۹ جون ۱۹۸۵ء میں صدر مجلس مرکز یہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی آمد کے موقع پر قائم کی گئی۔اس کے علاوہ کسی شہر میں مجلس قائم نہ تھی۔پہلے نائب صد ر مکرم مولوی عبدالشکور صاحب مربی سلسلہ اور دوسرے نائب صدر مکرم حیدر علی صاحب ظفر تھے۔۱۹۸۵ء میں مکرم امین اللہ صاحب فیضی ناظم اعلیٰ ملک مقرر ہوئے۔اگست ۱۹۸۶ء میں مجلس عاملہ بنائی گئی۔مجلس منر ویا میں انصار کی تعداد چودہ تھی۔سالانہ اجتماع مجلس کے پہلے اجتماع کے لئے سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے از راہ شفقت اپنا بصیرت افروز پیغام بھجوایا جس کا متن درج ذیل ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع " کا بصیرت افروز پیغام ”میرے پیارے انصار بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ مجلس انصار اللہ لائبیریا خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنا پہلا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہے۔الحمد للہ ثم احمد اللہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بے شمار برکتوں سے معمور کرے اور لائبیریا جماعت کے لئے اس پہلے اجتماع انصار اللہ کو مستقبل کے لئے علمی عملی ، اخلاقی اور روحانی ترقیات کا پیش خیمہ بنائے۔یہ خوشی کی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے لائبیریا جماعت میں ایک تازگی پیدا ہورہی ہے اور یہاں خدا تعالیٰ قبولیت کے دروازے کھول رہا ہے۔الحمد للہ۔جس طرح مسیح موسوی کی آواز پر ان کے حواریوں نے نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ کہا تھا