تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1020
۱۰۲۰ انصار نے بہت دلچسپی لی۔نتائج کے مطابق بیڈ منٹن میں بھی ٹاسک ملایا اول اور مجلس ما نسلور دوم ، ٹیبل ٹینس میں کبا ئیوران اول، مبلغین دوم اور مانسلور سوم۔رسہ کشی میں تا سک ملایا اوّل، مانسلور دوم اور جا کر تہ سوم جبکہ کر اس کنٹری ریس میں وانا سگرا (WANASIGRA) اول، سمارا نگ دوم اور مانسلور سوم رہیں۔مقابلہ حسن کارکردگی بین المجالس میں اوّل کبار نیوراندوم جا کر تہ اور سوم تا سک ملایا اور باڈ انگ قرار پائیں۔پروگرام کے مطابق نماز تہجد باجماعت ادا کی گئی جس میں انصار نمائندگان کے علاوہ مقامی احباب حتی کہ خواتین بھی شامل ہوئیں۔نماز فجر کے بعد قرآن مجید کا درس دیا گیا۔تیسرا اجلاس : دوسرے روز اجتماع کا تیسرا اجلاس مکرم ناظم صاحب اعلیٰ کی زیر صدارت تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔مکرم عبدالرحمان صاحب احمدی، مکرم محی الدین شاہ صاحب اور راؤن احمد انور صاحب نے بالترتیب الوصیت اور انصار الله حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے “ اور ” زندہ ایمان پر تقاریر کیں۔چوتھا اجلاس: مکرم بکری صاحب معتمد مجلس انصار اللہ انڈونیشیا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مکرم صدرالدین بیٹی پونتو صاحب اور مکرم میاں عبدالحئی صاحب نے ” خلافت اور نزول وحی اور تربیت اولاد کے موضوعات پر علمی وتربیتی تقاریر کیں۔اختتامی اجلاس: نماز ظہر کے بعد دو بجے صدر جماعت انڈونیشیا مکرم شریف لوبس صاحب نے خطاب کیا۔آپ نے اجتماع کی کامیابی پر انصار کو مبارکباد دی اور اگلے سال زیادہ سے زیادہ انصار کو شمولیت کی تحریک کی۔اس کے بعد مکرم ناظم صاحب اعلی نے حاضرین کو حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے خصوصی پیغام کی تعمیل کی تاکید فرمائی۔آخری تقریر مکرم مولانامحمود احمد صاحب چیمہ کی تھی جس میں آپ نے حضوراقدس کے پُر مغز پیغام پر عمل کی تلقین فرمائی اور قائد مجالس بیرون مرکز یہ مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے پیغام میں بنیادی امر حصول تقوی کی طرف حاضرین کی توجہ مبذول کروائی۔آپ نے اپنی تقریر کوکشتی نوح کے اس اقتباس پر ختم کیا۔ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقویٰ سے رات بسر کی اور ہر ایک شام تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے ڈرتے ڈرتے دن بسر کیا۔“ گزشتہ سال اجتماع کے موقع پر عہدیداران کا انتخاب کروایا گیا تھا اور اس طرح ۱۹۸۳ء کے آخر تک وہ عہد یداران قائم رہنے تھے تاہم مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی ہدایت ( بحوالہ خط نمبر ۱۹۶۵۶ بتاریخ ۱۱ دسمبر ۱۹۸۲ء) کے مطابق تمام دنیا کی مجالس عاملہ انصار اللہ میں یکسانیت پیدا کرنے کے لئے برائے سال ۱۹۸۳ء، ۱۹۸۵ نئی مجلس عاملہ کا تقرر کیا گیا۔(۵۴) تیسر اسالانہ اجتماع مجلس انڈونیشیا کا تیسرا سالانہ اجتماع ۲۹ فتح ۱۳۶۶اہش / دسمبر ۱۹۸۵ء کو مسجد ہدایت ، جا کر نہ میں منعقد ہوا۔