تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1014
۱۰۱۴ مختصر رپورٹ کارگزاری سال ۱۹۸۳-۱۹۸۵ء مجلس مرکز یہ کے وضع کردہ تعلیمی پروگرام کے مطابق امتحانات کا سلسلہ جاری رکھا گیا جس میں پچہتر فیصد انصار شامل ہوئے۔اس ضمن میں جو نصاب مقرر کیا گیا اس کی تفصیل یہ ہے۔۱۹۸۴ء : امتحان اوّل: «کشتی نوح امتحان دوم: الوصیت ۱۹۸۵ء امتحان اوّل: ”سورہ لہب ، اخلاص خلق ، ناس امتحان دوم : ” ایک غلطی کا ازالہ“ ۱۹۸۶ء امتحان اوّل: سورہ لہب امتحان دوم سوره حجرات امتحان سوم : "اسلامی اصول کی فلاسفی (حصہ۔انسان کی جسمانی، اخلاقی اور روحانی حالتیں) امتحان چهارم : ” اسلامی اصول کی فلاسفی ( حصہ۔خدا سے زندہ تعلق کس طرح قائم کیا جاسکتا ہے ) امتحان پنجم : سورة ق امتحان ششم: سورۃ الذاریت امتحان هفتم : اسلامی اصول کی فلاسفی (حصہ سوال دوم۔موت کے بعد انسان کی کیا حالت ہوتی ہے۔زندگی کا مقصد کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے۔) امتحان هشتم : اسلامی اصول کی فلاسفی (حصہ۔زندگی اور آخرت میں انسان کے اعمال کا اثر ) بچوں کی تربیت کا پروگرام جو انصار نے ۱۹۸۱ء میں شروع کیا تھا، فروری ۱۹۸۶ء میں جماعتی طور پر بھی اپنا لیا گیا۔شعبه تبلیغ انصار تبلیغی میدان میں سرگرمی سے حصہ لیتے رہے۔ان کی رپورٹ ہائے کار کر دگی لوکل جماعتوں میں نمایاں حصہ پاتی رہیں۔شعبہ صحت جسمانی: مجالس میں متعدد مقابلہ جات انصار کے مابین منعقد کرانے کے علاوہ غیر از جماعت سپورٹس کلبوں کے ساتھ بھی کروائے گئے۔کر اس کنٹری مقابلوں کے موقع پر شرکاء نے ایسی شرٹس (SHIRTS) کا استعمال کیا جن پر ”AHMADIY AH“ کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔تالیف و تصنیف بمجلس شوری ۱۹۸۲ء نے فیصلہ کیا کہ 'وائس آف انصار اللہ نامی رسالہ دوبارہ شائع کیا جائے۔یہ رسالہ ۱۹۵۵ء میں چھپا کرتا تھا لیکن بعد ازاں بوجوہ بند ہو گیا تھا۔اس فیصلہ کی تعمیل میں ۱۹۸۳ء سے رسالہ دوبارہ چھپنا شروع ہو گیا اور دسمبر ۱۹۸۶ ء ء تک جاری تھا۔