تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 992
۹۹۲ اہمیت دوستوں پر واضح کی گئی جس کے نتیجے میں نئے سال کے وعدے پہلے سے ڈیڑھ گنا ہو گئے۔انصار کو لفظی ترجمہ سکھانے کے لئے مترجم قرآن کریم کا انتظام کیا گیا۔احباب جماعت کو ترجمہ سکھانے کیلئے تعلیم القرآن کی سنڈے کلاس جاری کی گئی۔کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے میسر نہ آنے کے باعث یہ طریق اختیار کیا گیا کہ اجلاس عام میں حضور کی کسی ایک کتاب کا خلاصہ بیان کیا جاتا چنانچہ تخفتہ الندوہ، دافع البلاء ، سبز اشتہار، ایک غلطی کا ازالہ، ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، کشتی نوح، فتح اسلام، توضیح مرام، پیغام صلح کا خلاصہ سنایا گیا۔جنوری ۱۹۸۲ء سے مجلس کے نام رسائل انصار اللہ ، تحریک جدید ، مصباح تفخیذ الا ذہان، خالد جاری کروائے گئے۔جرمن قومی برتھ ڈے ( یوم ولادت) کے موقع پر سات جرمن افراد کو جرمن زبان میں اسلامی لٹریچر تحفہ پیش کیا گیا جو انہوں نے بخوشی قبول کیا۔چودہ مختلف مقامات پر غیر از جماعت دوستوں کے ساتھ تبلیغی نشستیں ہوئیں۔چھیاسٹھ عدد کتب غیر از جماعت دوستوں میں تقسیم کی گئیں۔جماعت احمد یہ نیورن برگ نے بعثت حضرت مسیح موعود " کے عنوان سے نو زبانوں میں دو مواقع پر بارہ سو اٹھاسی فولڈر ز تقسیم کئے۔بشیر احمد صاحب پرویز۔محمد یوسف صاحب بھٹی اور کوثر با جوہ صاحب نے اس تبلیغی مہم میں حصہ لیا۔چندہ جات انصار اللہ ۱۹۸۲ء میں آٹھ سو انچاس مارک کا بجٹ پیش کیا گیا۔جن میں سے پانچ سوتمیں مارک وصول ہو چکے تھے۔انصارفٹ بال اور والی بال کی کھیلوں میں حصہ لیتے رہے۔علاوہ ازیں بیماروں کی عیادت پروگرام کا حصہ رہا۔یوم مصلح موعود، یوم مسیح موعود، یوم خلافت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسے منعقد کئے گئے۔تمام احباب جماعت کو عموماً اور انصار حضرات کو خصوصاً حضور کی خدمت میں دعائیہ خط لکھنے کی تحریک کی جاتی رہی۔﴿۳۰﴾ مورخہ ۳۰،۲۹ مئی ۱۹۸۲ء کو ہمبرگ میں مجالس انصار اللہ مغربی جرمنی کا اجتماع منعقد ہوا۔جس میں مجلس نیورن برگ کی نمائندگی ہوئی۔اس موقع پر مکرم نائب صدر صاحب ملک کے ہدایت پر کوثر احمد باجوہ صاحب نے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پندرہ منٹ کی تقریر کی۔مجلس انصار اللہ نیورن برگ کی کارکردگی (مئی ۱۹۸۲ء تک) پیش کی گئی۔علمی مقابلہ جات اور تقریر میں کوثر احمد صاحب باجوہ نے پہلا انعام حاصل کیا۔مجلس نیورن برگ کے زیر اہتمام مجلس بل براؤن کی مدد سے لائبریری کا قیام عمل میں آیا جس میں چھوٹی بڑی کتب کی تعداد بیتی۔کتب اردو ۷۵ کتب انگریزی ۲۵ کل کتب : ۱۴۰ عدد ( یکصد چالیس عدد ) رسالہ انصار اللہ کے پانچ نئے خریدار بنائے گئے۔شعبہ تحریک جدید کے ضمن میں ۲۹ رمضان المبارک