تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 993 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 993

۹۹۳ کی دُعائیہ فہرست میں مجلس مقامی کے تین انصار اور دو خدام کے نام پیش کئے گئے۔اٹھانوے افراد کو جرمن تعارفی پمفلٹ جس میں حضرت اقدس مسیح موعود کی شبیہ مبارک تھی ، دکھا کر پیغام حق پہنچایا گیا۔نیز سوالات کے جوابات دیئے گئے۔چارا جلاسات عام منعقد ہوئے۔دو اجتماعات بسلسلہ عیدین ہوئے۔یوم خلافت منایا گیا۔جن میں انصار کی حاضری اوسطاً ساٹھ سے اسی فیصد رہی۔ہمبرگ ۱۹۸۷ء میں بارہ ماہانہ اجلاس بلائے گئے۔حاضری پچپن فیصد تھی۔اس کے علاوہ چار خاص اجلاس بلائے گئے۔اکتیس عدد سٹال لگائے گئے۔کتب اور پمفلٹ مفت تقسیم کئے گئے اور نوسوتر پن مارک کی کتب بیچی گئیں۔سال کے دوران آٹھ سو ستائیس مارک چندہ وصول کر کے مرکز بھجوایا گیا۔خدمت خلق کے سلسلہ میں کئی ایک افراد کی مختلف دفاتر میں مدد کی گئی اور مریضوں کی عیادت کی گئی۔(۳۱) ریجنز کی کارگزاری اب پانچوں ریجنز کا مختصر تعارف اور کارگذاری پیش کی جاتی ہے: فرینکفرٹ ریجن ۱۴ نومبر ۱۹۸۷ء میں فرنکفرٹ ریجن میں انتخابات کے نتیجہ میں مکرم داؤ د احمد صاحب زعیم اعلیٰ منتخب ہوئے۔انہوں نے نومبر کے آخر میں مکرم بشارت احمد صاحب سے چارج لیا۔مکرم داؤ د صاحب نہ صرف زعیم اعلیٰ فرنکفرٹ مقرر ہوئے بلکہ انہیں ناظم فرنکفرٹ ریجن بھی مقرر کیا گیا۔ان کے چارج لینے کے وقت فرنکفرٹ ریجن میں انصار کی کل تعدا دساٹھ تھی۔اور مجلس انصاراللہ عملی طور پر صرف فرنکفرٹ میں کام کر رہی تھی۔داؤ د صاحب نے اپنا چارج سنبھالتے ہی چھپیں نئی مجالس قائم کیں اور تمام شعبوں میں کارکردگی کو بڑھایا۔اور تمام مجالس میں زعماء منتخب یا مقرر کئے اور ہر اس جماعت میں مجلس قائم کی جہاں تین یا تین سے زیادہ انصار مقیم تھے۔تین سے کم انصار والی جماعتوں کو فرینکفرٹ کا حصہ بنا دیا۔ایسی جماعتوں کی تعداد پندرہ تھی جہاں دو یا دو سے زیادہ انصار رہتے تھے۔مجلس فرنکفرٹ کے کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس کو بارہ حلقوں میں تقسیم کیا گیا جہاں پر زعماء مجالس کام کر رہے تھے مجلس عاملہ : اُس وقت ممبران مجلس عاملہ فرنکفرٹ درج ذیل تھے مکرم نذیر احمد امینی صاحب منتظم عمومی مکرم حاجی نذیر احمد صاحب منتظم تربیت -1 -2