تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 71
اوقات پر مشتمل ایک کتابچہ شائع کیا۔مورخہ ۲۲ اور ۲۳ ستمبر ۱۹۷۹ء کو برطانیہ کی مجالس انصار اللہ کا اجتماع منعقد ہوا۔جس کے لئے محترم صدر صاحب مجلس مرکزیہ نے بھی پیغام بھجوایا۔سیرالیون کی مجلس نے انگریزی زبان میں دو پمفلٹ دیتامی اور ہماری ذمہ داری“ اور ” ناپ تول کے عناوین سے شائع کئے۔موخر الذکر پمفلٹ میں لین دین کے بارہ میں اسلامی تعلیمات کو پیش کیا گیا۔جرمنی میں فرینکفرٹ اور ہمبرگ میں مجالس انصار اللہ قائم تھیں۔فرینکفرٹ میں جنوری ۱۹۷۹ء سے جولائی تک با قاعدگی سے مجلس کے اجلاس ہوتے رہے نیز مجلس کے تحت اطفال کی دینی تعلیم کا انتظام شروع کیا گیا۔سوئٹزر لینڈ کی مجلس کو قائم ہوئے اگر چہ بہت کم عرصہ ہوا تھا لیکن اُس نے محنت اور لگن سے کام شروع کیا۔یہ مجلس ماہانہ رپورٹیں بھجوانے میں بہت با قاعدہ رہی۔باقاعدگی سے ماہانہ اجلاس منعقد ہوتے رہے جن میں علاوہ اور امور کے کم از کم ایک دوست کسی علمی موضوع پر مضمون پڑھتے رہے۔مبتدیوں کو قرآن مجید اور نماز سکھانے کا کام بھی شروع کیا گیا۔مجلس نے اسلام پر شائع ہونے ہوالی کتب اور مضامین کو بھی اکٹھا کیا تا حسب ضرورت ان میں شائع شدہ اعتراضات کا جواب دیا جا سکے۔رپورٹ شعبہ آڈٹ قواعد کے مطابق عاملہ انصار اللہ کے لئے مرکزیہ میں آڈیٹر کا اضافہ کیا گیا ساتھ ہی دستور اساسی کے مطابق ناظمین اضلاع کو بھی اپنی مجالس عاملہ میں ایک آڈیٹر کا رکھا جانا ضروری قرار دیا گیا تا اپنی مجلس کے حسابات آڈٹ کروا کر اس کی ماہانہ رپورٹ بھی مرکز کو بھجوائیں۔ماہانہ سرکلر ز اور چٹھیوں کے ذریعہ نہ صرف ناظمین اضلاع کو بلکہ بڑی بڑی مجالس کے زعماء کرام کو بھی لکھا جاتا رہا کہ آڈیٹر کے ذریعہ اپنی مجالس کے حسابات آمد و خرچ کی پڑتال کرواتے رہا کریں تا کہ انہیں بھی اور مرکز کو بھی مجالس کے حسابات پر تسلی رہے۔صدر محترم کی ہدایات کی روشنی میں مرکزی دفتر انصار اللہ کے حسابات کی بھی پہلے کی نسبت زیادہ بہتر رنگ میں رکھنے کی راہنمائی کی جاتی رہی اور جہاں اصلاح کی ضرورت تھی ،اصلاح کی گئی۔جنوری ۱۹۷۹ء سے اکتوبر ۱۹۷۹ء تک دفتر انصار اللہ مرکزیہ کے دس بل مالیتی ۵۲۸۷۸ روپے ۸۸ پیسے اور سائر اخراجات کے سوبل مالیتی ۱۵۲۵۹۵ روپے پیسے پڑتال کے بعد پاس کئے گئے۔(۲۶)