تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 426
۴۲۶ اطفال و ناصرات کے مقابلے کروائے اور ان کے لئے انعامات کا انتظام کیا۔اسی طرح مکرم مرزا عبدالمنان صاحب اور مکرم غلام احمد چغتائی صاحب کا جنہوں نے سلسلہ کی کتب کی نمائش اور فروخت کا انتظام کیا۔چوتھا اجتماع: ۱۲-۱۳ جون ۱۹۸۲ء کو منعقد ہوا۔انڈونیشیا انڈونیشیا انڈو نیشیا میں مجلس کا باقاعدہ قیام ۱۹۵۳ء میں ہوا تھا۔۱۹۷۷ء سے ۱۹۸۲ء تک مکرم مولانا محمود احمد صاحب چیمہ رئیس التبليغ بطور نائب صدر خدمات بجالاتے رہے۔مکرم عبدالرحیم غنی صاحب عرصہ ۱۹۷۹ء سے ۱۹۸۱ء کے ناظم اعلیٰ ملک مقرر ہوئے۔لیکن اُن کی خرابی صحت کی بناء پر مکرم ای عبدالمنان صاحب نے چارج سنبھالا اور ۱۹۸۲ ء تک وہی ناظم اعلیٰ رہے۔مجلس تاسک ملایا کا قیام۱۹۵۳ء میں ہوا تھا۔۱۹۶۵ء سے ابراہیم صاحب اس کے زعیم تھے۔مجلس میں ہفتہ وار درس کا انتظام رہا۔انصار نے مسجد اور احمدیہ ہال کی تعمیر میں نمایاں حصہ لیا۔مجلس LEMAH ABANG جو ۱۹۷۰ء میں قائم ہوئی تھی ، مسٹر BAUN ۱۹۷۵ء سے ۱۹۸۱ ء تک اور مکرم ایم ناصر صاحب ۱۹۸۲ء میں زعیم اعلیٰ تھے۔مجلس بانڈ ونگ (BANDUNG) ۱۹۶۷ء میں بنی ہوئی تھی۔۱۹۷۷ء سے ۱۹۷۹ء تک مکرم R۔O۔A KOSASIH صاحب اور پھر ۱۹۸۰ء سے ۱۹۸۲ ء تک مکرم H۔O۔SUWABI صاحب زعیم اعلیٰ رہے۔۱۹۸۱ء تک ۴۶ مجالس کی تنظیم ہو چکی تھی اور ان کی تجنید ۲۳۹۹ انصار پر مشتمل تھی جبکہ مزید چونتیس مجالس کے ۵۹۹ انصار کی تنظیم کا کام جاری تھی۔پمفلٹ TO FACE THE 14TH CENTURY OF" "HIJRAH اور "IN DEATH OF PROPHET ISA LIES THE LIFE OF ISLAM" ایک ایک ہزار کی تعداد میں طبع کئے گئے۔شعبہ تعلیم و تربیت کے زیرانتظام تیسویں سپارے کی دس سورتوں کو حفظ کرنا، کشتی نوح کا مطالعہ اور اسلامی ثقافت کی گھروں میں ترویج انصار کی ذمہ داری قرار دی گئی۔علاوہ ازیں تعلیمی پروگرام کے تحت امتحانات لئے جاتے رہے۔سالانہ اجتماعات پہلا سالانہ اجتماع اجتماعات کا سلسلہ ۱۹۸۱ء سے شروع ہوا۔پہلے اجتماع کی تفصیلی رپورٹ پیش خدمت کی جاتی ہے۔مورخہ ۷۔نومبر ۱۹۸۱ء کو مانسلور ضلع کونٹینگن (MANISLOR KUNINGAN) مغربی جاوا میں مجلس انصار اللہ انڈونیشیا کا پہلا سالانہ اجتماع نہایت کامیابی سے منعقد ہوا۔اس اجتماع میں انڈونیشیا کی چھیالیس